ایرانی اور یورپی سفارت کار جمعے کو ملاقات کریں گے: ایرانی وزیرِ خارجہ
ایران کو امریکہ سے "زیادہ حقیقت پسندانہ طرزِ عمل" کی امید
ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے بدھ کے روز کہا ہے کہ دو مئی کو طے شدہ ملاقات ملتوی ہونے کے بعد ایران جمعے کو یورپی فریقوں کے ساتھ اپنے جوہری معاہدے کے لیے استنبول میں مذاکرات کرے گا۔
خبر رساں ادارے رائٹرز نے قبل ازیں اطلاع دی تھی کہ ایرانی نائب وزیرِ خارجہ فرانسیسی، برطانوی اور جرمن سفارت کاروں سے بات چیت برقرار رکھنے اور اس بات پر تبادلۂ خیال کرنے کی غرض سے ملاقات کریں گے کہ وہ تہران اور واشنگٹن کے درمیان ہونے والے ممکنہ نئے جوہری معاہدے کے معیارات کا کیا تصور رکھتے ہیں۔
عراقچی نے کہا کہ 11 مئی کو منعقدہ ایران-امریکہ مذاکرات کا چوتھا دور "مشکل" تھا کیونکہ ان کی توجہ افزودگی کے متنازعہ مسئلے پر تھی۔ انہوں نے مزید یہ امید ظاہر کی کہ ایران کا بنیادی مؤقف بہتر طور پر سمجھنے کے بعد دوسرے فریق کا طرزِ عمل "زیادہ حقیقت پسندانہ" ہو گا۔
عمان کی وزارتِ خارجہ کی طرف سے مذاکرات کے پانچویں دور کا اعلان متوقع ہے جس نے 12 اپریل کو مذاکرات شروع ہونے کے بعد سے ثالث کے طور پر کام کیا ہے۔
عراقچی نے منگل کو ریاض میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے تبصرے کا بھی جواب دیا جب ٹرمپ نے ایران کو شرقِ وسطیٰ کی "تباہ کن ترین طاقت" اور سعودی عرب کے "تعمیری نکتۂ نظر" سے متصادم قرار دیا۔
عراقچی نے کہا، "بدقسمتی سے یہ پُرفریب نظریہ ہے۔ یہ امریکہ ہے جس نے پابندیاں لگا کر ایران کی ترقی کو روکا ہے۔"
-
روم میں ملاقات ملتوی ہونے کے بعد ... ایران استنبول میں یورپی ممالک سے بات چیت کرے گا
ایران اور امریکا جوہری مذاکرات کے متوقع پانچویں دور سے قبل اپنے اپنے موقف واضح ...
مشرق وسطی -
پوتین کو دورۂ ایران کی دعوت ہے لیکن تاریخیں طے ہونا باقی ہیں: کریملن
کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف نے بدھ کے روز کہا ہے کہ روسی صدر ولادیمیر پوتین کو ...
بين الاقوامى -
قطر نے ایران کے معاملے پر ہماری بڑی مدد کی ہے: ڈونلڈ ٹرمپ کا اعتراف
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعتراف کیا ہے کہ ایران کے مسئلے پر قطر نے امریکہ کی بہت ...
مشرق وسطی