قد کا فرق: البانوی وزیر اعظم اطالوی ہم منصب کے سامنے گھٹنوں کے بل بیٹھ گئے

یورپ کے رہنماؤں میں میلونی کا قد سب سے کم 5 فٹ 3 انچ اور راما کا قد 6 فٹ 7 انچ ہے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

تیرانا میں یورپی سیاسی کمیونٹی کے سربراہی اجلاس کے دوران اطالوی وزیر اعظم جارجیا میلونی اور ان کے البانوی ہم منصب ایڈی راما کے درمیان ایک عجیب حرکات کا تبادلہ ہوا۔ جیسے ہی میلونی سرخ قالین پر ان کی طرف بڑھیں راما ان کے سامنے گھٹنوں کے بل بیٹھ گئے۔ انہوں نے اپنا چھاتا ایک طرف رکھ دیا، اور اپنے ہاتھوں کو جوڑ لیا جیسے وہ دعا کر رہے ہوں، اس سے پہلے کہ وہ گلے ملتے میلونی نے حیرت سے کہا "نہیں ایڈی!"

میلونی نے صحافیوں سے گفتگو میں مزاحیہ انداز میں تبصرہ کیا کہ وہ یہ صرف بہادر بننے کے لیے کر رہے ہیں! البانوی وزیر اعظم 6 فٹ 7 انچ لمبے ہیں اور اطالوی وزیر اعظم صرف 5 فٹ 3 انچ کی ہیں اور یورپی رہنماؤں میں سب سے کم قد والی ہیں۔ البانوی وزیر اعظم اور سابق پیشہ ور باسکٹ بال کھلاڑی نے حالیہ مہینوں میں عوامی تقریبات میں میلونی کے لیے اسی طرح کے اشارے کیے ہیں۔

البانوی وزیر اعظم نے اس سال کے شروع میں ابوظبی میں ان کی سالگرہ کا تحفہ پیش کرتے وقت اور 2024 میں آذربائیجان میں ایک سربراہی اجلاس کے دوران بھی یہی کام کیا تھا۔ یہ منظر دونوں رہنماؤں کے درمیان ایک خاص تعلق کو ظاہر کرتا ہے۔ سیاسی اختلافات کے باوجود دونوں میں تعلق ہے۔ راما سوشلسٹ پارٹی سے تعلق رکھتے ہیں اور میلونی یورپ میں قدامت پسند دائیں بازو کی نمائندگی کرتی ہیں۔ راما کے ان اشاروں میں سیاسی کنایے بھی ہو سکتے ہیں۔

راما اور میلونی

یہ منظر راما اور ان کے برطانوی ہم منصب کیئر سٹارمر کے درمیان ایک دن پہلے ہونے والے براہ راست تبادلے کے بالکل برعکس تھا۔ راما نے سر کیئر کے لیے کوئی ایسا اشارہ نہیں کیا اور نہ ہی جمعرات کو ان کی مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران اپنے قد میں "برتری" کے باوجود انہوں نے ایسا کچھ نہیں کیا تھا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں