بھارت کے بنگلورو کرکٹ سٹیڈیم کے باہر بھگدڑ: کم از کم سات افراد ہلاک: میڈیا
آئی پی ایل میں رائل چیلنجرز بنگلور کی اولین فتح کا جشن ماتم میں بدل گیا
بدھ کو ٹی وی چینلز نے اطلاع دی کہ بھارت کے بنگلورو میں ایک کرکٹ سٹیڈیم کے باہر بھگدڑ مچنے سے کم از کم سات افراد ہلاک ہو گئے۔ یہاں رائل چیلنجرز بنگلور کے اولین انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) ٹائٹل جیتنے کا جشن منانے کے لیے ایک تقریب منعقد ہو رہی تھی۔
منگل کو ٹورنامنٹ کے فائنل میچ میں بنگلور نے پنجاب کنگز کو شکست دی۔
ٹیلی ویژن چینلز نے دکھایا کہ جب شام میں فاتح کرکٹ ٹیم ایک بس میں سوار شہر کے وسط میں چناسوامی سٹیڈیم پہنچی تو ہزاروں لوگ جائے وقوع کی طرف جانے والی سڑکوں پر قطار میں کھڑے تھے۔ ان میں سے بعض ٹیم کا سرخ پرچم لہرا رہے تھے۔
بھگدڑ کے بعد کے مناظر میں ایک پولیس اہلکار کو ایک زخمی تماشائی کو ایمبولینس میں لے جاتے ہوئے دکھایا گیا جبکہ لوگ ایک دوسرے شخص کے گرد جمع ہو گئے جو زمین پر بظاہر بے ہوش پڑا تھا۔
بھارت میں جب بڑے ہجوم جمع ہوتے ہیں بشمول مذہبی تقریبات کے دوران تو بھگدڑ اور دیگر حادثات غیر معمولی نہیں ہوتے۔
قبل ازیں جنوری میں مہا کمبھ ہندو تہوار میں بھگدڑ مچنے سے کم از کم 30 افراد ہلاک ہو گئے تھے جب لاکھوں لوگ تہوار کے مبارک ترین دن کے موقع پر مقدس پانیوں میں ڈبکی لگانے کے لیے جمع تھے۔
-
بھارت اور یوریشین ممالک کے درمیان آزادانہ تجارت پر مذاکرات اس سال شروع ہوں گے: روسی اہلکار
بھارت میں روس کے تجارتی کمشنر آندرے سوبولیف نے پیر کو کہا ہے کہ بھارت اور یوریشین ...
بين الاقوامى -
بھارت سے جلد تجارتی معاہدہ ہو گا: امریکی وزیرِ تجارت کا اظہارِ امید
محصولات کے ایک مضبوط حامی ہاورڈ لٹنِک نے کہا کہ وہ بھارت کے ایک "عظیم پرستار" ہیں ...
بين الاقوامى -
پاکستانی وفد کی او آئی سی مندوبین کو پاک بھارت کشیدگی پر بریفنگ
بھارت کو جامع مذاکرات کی بحالی پر مجبور کیا جائے: پاکستان
پاكستان