ایران کا اسرائیل کے حساس جوہری پروگرام کا ریکارڈ قبضے میں لینے کا دعویٰ

ہزاروں خفیہ فائلیں، ویڈیوز اور تصاویر تہران منتقل: ایرانی ذرائع کا انکشاف

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

ایران کے باخبر ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ ایرانی انٹیلی جنس ادارے نے اسرائیل سے انتہائی حساس اور اسٹریٹجک نوعیت کی بڑی مقدار میں معلومات اور دستاویزات حاصل کر لی ہیں۔

ذرائع کے مطابق ان دستاویزات میں اسرائیلی جوہری منصوبوں اور تنصیبات سے متعلق ہزاروں فائلیں شامل ہیں۔ یہ دعویٰ ایرانی سرکاری ٹیلی ویژن نے ہفتے کے روز اپنی رپورٹ میں کیا۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ یہ کارروائی کچھ عرصہ قبل انجام دی گئی تاہم اسرائیل کے اندر سے بڑی مقدار میں خفیہ معلومات نکال کر ایران تک محفوظ طریقے سے منتقل کرنے کے عمل کے دوران میڈیا میں کوئی بات نہیں کی گئی تاکہ تمام دستاویزات طے شدہ محفوظ مقامات تک پہنچ سکیں۔

ان کا کہنا تھا کہ دستاویزات کی کثرت کے باعث انہیں مکمل طور پر دیکھنے، جانچنے اور ان کے ساتھ منسلک ویڈیوز و تصاویر کا جائزہ لینے میں کافی وقت لگا۔

یہ انکشاف ایسے وقت سامنے آیا ہے جب ایران نے حالیہ عرصے میں بارہا واضح دھمکیاں دی ہیں کہ اگر یورینیم کی افزودگی کا عمل جاری رہا تو وہ کسی بھی اقدام کے لیے تیار ہے۔ حالانکہ تہران اور واشنگٹن کے درمیان 12 اپریل سے مذاکرات جاری ہیں۔

ایران اسرائیل آئسٹاک
ایران اسرائیل آئسٹاک

دوسری جانب اسرائیلی اور امریکی ذرائع کا کہنا ہے کہ اسرائیل نے ایران کی جوہری تنصیبات اور اہم مقامات کو نشانہ بنانے کے منصوبے تیار کر لیے ہیں، جو کہ کسی بھی وقت، مذاکرات کی ناکامی کی صورت میں، فوری طور پر نافذ کیے جا سکتے ہیں۔

تقریباً دو ہفتے قبل اسرائیلی داخلی سلامتی کے ادارے شاباک اور پولیس نے دو 24 سالہ نوجوانوں، رُوئی مزراحی اور الموغ اتیاس کو ایران سے مبینہ تعاون کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔

ایرانی خبر رساں ایجنسی کا دعویٰ ہے کہ ان افراد کی گرفتاری کا تعلق بھی اسی خفیہ فائلوں کے معاملے سے ہے، تاہم اسرائیل کی جانب سے اس حوالے سے تاحال کوئی باضابطہ تصدیق نہیں کی گئی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں