اسرائیلی فوج نے کھانا حاصل کرنے کی کوشش کرنیوالے درجنوں فلسطینی قتل کردیے

صہیونی فوج کی لوگوں کو شمالی غزہ سے انخلا کی ہدایت، 55 ہزار کے قریب فلسطینی جاں بحق ہو چکے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

غزہ کی پٹی میں اسرائیلی فوج کی وحشیانہ کارروائیاں جاری ہیں۔ اسرائیلی فوج نے شمالی غزہ کے متعدد علاقوں کے لیے انخلاء کا نیا حکم نامہ جاری کر دیا ہے۔ منگل کو ٹویٹر پر پوسٹ کیے گئے ایک بیان میں اسرائیلی فوج کے ترجمان نے کہا ہے کہ "شمال میں موجود تمام لوگوں خاص طور پر الکرامہ، عبدالرحمن، النہضہ اور جبالیا کیمپ کے محلوں میں موجود لوگوں سے نکل جانے کی اپیل ہے۔

العربیہ کے نمائندے کے مطابق یہ ہدایت غزہ کے طبی ذرائع کے اعلان کے بعد سامنے آئی ہے کہ صبح سے لے کر اب تک اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے تقریباً 40 فلسطینی ہلاک ہو چکے ہیں۔ ان لوگوں کو اس وقت مارا گیا جب ان میں سے زیادہ تر افراد مرکزی غزہ کی پٹی میں نٹساریم میں امریکی ڈسٹری بیوشن پوائنٹ کے قریب کھانا حاصل کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔

نامہ نگار نے یہ بھی بتایا کہ اسرائیلی فوج نے جنوبی غزہ کی پٹی میں معن اور قیزان النجار کے علاقوں اور خان یونس کے جنوب مشرق میں عبسان اور خزاعہ کے قصبوں میں متعدد رہائشی مکانات پر بمباری کی اور مکانات اور عمارتوں کو تباہ کر دیا۔ وسطی غزہ کی پٹی میں اسرائیلی طیاروں نے دیر البلح شہر میں ایک رہائشی مکان کو نشانہ بنایا۔

فلسطینی 6 جون 2025 کو رفح میں غزہ ہیومینٹیرین فاؤنڈیشن کی طرف سے فراہم کردہ امداد پر مشتمل ڈبے اٹھائے ہوئے ہیں۔ (اے پی)
فلسطینی 6 جون 2025 کو رفح میں غزہ ہیومینٹیرین فاؤنڈیشن کی طرف سے فراہم کردہ امداد پر مشتمل ڈبے اٹھائے ہوئے ہیں۔ (اے پی)

شمالی غزہ میں اسرائیلی فوج نے جبالیا قصبے میں ایک آبادی والے رہائشی مکان کو نشانہ بنایا جس میں ایک ہی خاندان کے آٹھ فلسطینی جاں بحق ہوگئے۔ شمالی غزہ کی پٹی میں ہسپتالوں کی کمی کی وجہ سے خاندان کو غزہ سٹی کے الشفا ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

جنوبی اور وسطی غزہ کی پٹی کے مراکز میں اسرائیلی فوج کی نگرانی میں غزہ ہیومینٹیرین فاؤنڈیشن کی طرف سے امداد کی تقسیم کے دوران گزشتہ دو ہفتوں کے دوران درجنوں شہری شہید ہو چکے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں