روسی صدر ولادیمیر پوتین نے ایک انٹرویو میں کہا کہ روس نے بارہا اسرائیل کو بتایا ہے کہ اس بات کا کوئی ثبوت نہیں کہ ایران جوہری ہتھیار حاصل کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔
سکائی نیوز عربیہ نے پوتین کے حوالے سے کہا، "روس کے ساتھ ساتھ بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی کے پاس کبھی بھی اس بات کا کوئی ثبوت نہیں رہا کہ ایران جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی تیاری کر رہا ہے جیسا کہ ہم نے اسرائیلی قیادت کو بارہا بتایا ہے۔"
پوتین کے حوالے سے کہا گیا، روس پرامن جوہری پروگرام کی ترقی کی غرض سے ایران کی حمایت کے لیے تیار ہے اور ایران کو ایسا کرنے کا حق ہے۔
جمعے کے روز سینٹ پیٹرزبرگ میں ایک اقتصادی فورم سے خطاب کرتے ہوئے پوتن نے کہا، ایران-اسرائیل تنازعہ میں خونریزی کو روکنے کے طریقوں پر روس فریقین سے اپنے خیالات کا اشتراک کر رہا ہے۔
انہوں نے ان کے بارے میں تفصیلات نہیں بتائیں۔