انقرہ میں اپارٹمنٹ میں آتش زدگی، ایک بچے سمیت تین افراد ہلاک

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

مقامی میڈیا کے مطابق ترکیہ کے دارالحکومت انقرہ میں 26 منزلہ اپارٹمنٹ کی عمارت میں آتش زدگی سے ساڑھے تین ماہ کے بچے سمیت تین افراد ہلاک ہو گئے۔

حکومت کے زیرِ انتظام انادولو ایجنسی نے بتایا کہ مقامی وقت کے مطابق آگ ہفتہ کی رات 10:00 بجے کے قریب چوتھی منزل پر لگی اور تیزی سے عمارت کے باقی حصوں میں پھیل گئی۔ امدادی کارکنان کو آگ بجھانے میں چار گھنٹے لگے۔

ایجنسی نے یہ بھی اطلاع دی کہ 39 افراد بشمول سات کارکنان کا دھوئیں کی وجہ سے معمولی طور پر دم گھٹ گیا۔ نیم طبی عملے نے جائے وقوعہ پر 26 افراد کو طبی امداد فراہم کی جبکہ 20 دیگر کو ہسپتال میں داخل کروا دیا گیا۔ ان میں سے ایک کی حالت تشویشناک ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں