ویتنام : سیاحوں کی کشتی کو حادثہ ، 18 ہلاک درجنوں لاپتہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

ویتنام میں ہفتہ کے روز ایک کشتی کو اچانک موسلا دھار بارش کے دوران حادثہ پیش آگیا۔ جس سے کشتی گہرے پانی میں اپنا توازن برقرار نہ رکھ سکی۔ اس حادثہ میں کشتی پر سوار 18 افراد ہلاک اور باقی لاپتہ ہوگئے۔

یہ حادثہ ویتنام کی خلیج ہا لانگ میں پیش آیا ہے۔

سرکاری ذرائع ابلاغ کے مطابق کشتی پر کل 48 مسافر تھے جبکہ 5 عملے کے ارکان تھے۔ یہ سیاح یونیسکو کے ایک لوک ورثہ مرکز کی سیاحت کے لیے آئے تھے کہ کشتی کو حادثہ پیش آگیا۔

اس موقع پر محافظین نے 12 لوگوں کو بچالیا جبکہ 18 کی لاشیں سمندر سے نکال لیں۔

بتایا گیا ہے کہ ان سیاحوں میں سے اکثر اپنے خاندان کے ساتھ سیاحت کے لیے نکلے ہوئے تھے۔ جن کا تعلق ویتنامی دارالحکومت ہنوئی سے ہے ۔ ان میں 20 بچے بھی شامل تھے۔

خلیج ہا لانگ سیاحوں کا مرکز بننے والی خلیج ہے جہاں ہر سال لاکھوں سیاح آتے ہیں اور سمندر کے نیلے و سبز پانیوں سے لطف اندوز ہوتے ہیں جبکہ قریبی جنگلوں میں بارش کا سماں بھی ان کو بہت لطف دیتا ہے۔ پچھلے سال بھی 30 کشتیاں اس میں ڈوب گئی تھیں۔

اس طرح کے حادثے موسم کی خرابی کی وجہ سے عام طور پر پیش آتے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں