ویتنام : طوفانی بارش کے دوران سیاحتی کشتی الٹنے سے 38 افراد ہلاک

بچ جانے والوں میں ایک 14 سالہ لڑکا بھی شامل ہے جسے الٹی ہوئی کشتی کے اندر چار گھنٹے پھنسے رہنے کے بعد بچا لیا گیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

ویتنام میں سرکاری ذرائع ابلاغ نے بتایا ہے کہ ہفتے کی دوپہر گرج چمک کے ساتھ ہونے والی اچانک طوفانی بارش کے دوران سیاحوں کی ایک کشتی الٹ گئی۔ حادثے کے نتیجے میں 38 افراد ہلاک ہو گئے، جبکہ آٹھ افراد اب بھی لاپتا ہیں۔

رپورٹوں کے مطابق "ونڈر سی" نامی کشتی میں 48 مسافر اور عملے کے پانچ ارکان سوار تھے، اور یہ سب ویتنامی شہری تھے۔ یہ کشتی "ہالونگ بے" کی سیر پر تھی، جو سیاحوں کے لیے ایک مشہور مقام ہے۔

اخبار "وی این ایکسپریس" کے مطابق، امدادی کارکنوں نے 11 افراد کو بچا لیا اور الٹی ہوئی کشتی کے قریب سے لاشیں نکالیں۔ ابتدا میں حکام نے 12 افراد کے بچنے کی اطلاع دی تھی، لیکن بعد میں یہ تعداد 11 بتائی گئی۔

اخبار کے مطابق کشتی کے الٹنے کی وجہ تیز ہوائیں تھیں۔ بچ جانے والوں میں ایک 14 سالہ لڑکا بھی شامل ہے جسے کشتی کے اُلٹے ڈھانچے کے اندر چار گھنٹے بعد زندہ نکالا گیا۔ یہ بات خبر رساں ادارے "ایسوسی ایٹڈ پریس" نے بتائی۔

وی این ایکسپریس نے یہ بھی بتایا کہ زیادہ تر مسافر سیاح تھے، جن میں تقریباً 20 بچے بھی شامل تھے، اور ان کا تعلق دارالحکومت ہنوئی سے تھا۔

اس کے علاوہ، خطے کی جانب ایک اور استوائی طوفان بھی بڑھ رہا ہے۔ قومی محکمہ موسمیات کے مطابق، توقع ہے کہ طوفان "ویفا" آئندہ چند روز میں ویتنام کے شمالی حصے، بشمول خلیج ہالونگ کے ساحل سے ٹکرائے گا۔

ویتنامی وزیرِ اعظم فام من چن نے متعلقہ حکام کو فوری ہدایات جاری کی ہیں کہ امدادی کارروائیوں کو اولین ترجیح دی جائے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں