ایران کے سرکاری میڈیا نے منگل کو اطلاع دی کہ پاسدارانِ انقلاب کے انٹیلی جنس یونٹ نے ایرانی شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ دشمن کی خفیہ ایجنسیوں نے بھرتی کی کوششوں میں اضافہ کر دیا ہے۔
ایران اسرائیل کے ساتھ کئی عشروں سے جاری خفیہ جنگ میں الجھا ہوا ہے جو گذشتہ ماہ ایران کے خلاف 12 روزہ فضائی جنگ میں اس کے متعدد فوجی کمانڈروں اور جوہری سائنسدانوں کو ہلاک کرنے میں کامیاب رہا۔ ایران کو اب اسرائیلی جاسوسی ایجنسی موساد کی دراندازی کے بارے میں پہلے سے زیادہ تشویش ہے۔