سعودی عرب: سرحدی چوکی پر آٹھ لاکھ نشہ آور گولیوں کی اسمگلنگ ناکام

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

سعودی عرب کے مشرقی علاقے میں واقع البطحاء سرحدی چوکی پر زکوة، ٹیکس اور کسٹمز اتھارٹی (زاتکا) نے دو مختلف کوششوں میں 817733 ممنوعہ گولیاں اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔

زاتکا کے مطابق، پہلی کارروائی میں 797647 گولیاں برآمد ہوئیں جو نشہ آور کیپٹاگون (ایمفیٹامین) پر مشتمل تھیں۔ یہ گولیاں ایک ٹرک کے پچھلے ٹائر کے خالی حصے میں چھپائی گئی تھیں۔ دوسری کارروائی میں 20086 گولیاں برآمد ہوئیں جو ایک اور ٹرک کے مختلف حصوں میں چھپائی گئی تھیں۔

اتھارٹی نے وضاحت کی کہ وہ سعودی عرب میں درآمدات و برآمدات پر کسٹمز کی سخت نگرانی جاری رکھے ہوئے ہے اور ایسی ممنوعہ اشیاء کی اسمگلنگ روکنے کے لیے پرعزم ہے۔ یہ اقدامات معاشرتی تحفظ اور اتھارٹی کی تزویراتی ترجیحات کا حصہ ہیں۔
زاتکا نے عوام سے اپیل کی کہ وہ اسمگلنگ کے خلاف جنگ میں اپنا کردار ادا کریں اور درج ذیل ذرائع سے مشتبہ سرگرمیوں کی اطلاع دیں :

سیکیورٹی ہیلپ لائن : 1910

ای میل : Email : [email protected]

بین الاقوامی نمبر : 009661910

اتھارٹی نے یقین دہانی کرائی کہ تمام اطلاعات مکمل رازداری سے لی جائیں گی اور درست معلومات فراہم کرنے پر اطلاع دہندہ کو انعام بھی دیا جائے گا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں