مصر کا تاریخی کارنامہ: جنوبی سیناء کے ریگستان میں پہلی بار اعلیٰ معیار کا کپاس تیار

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

مصر کے جنوبی سیناء کی صحرائی سرزمین پر پہلی بار کامیابی سے کپاس کی کاشت کی گئی ہے، جو ملک اور خطے میں ایک غیر معمولی اور انقلابی قدم قرار دیا جا رہا ہے۔

جنوبی سیناء کے گورنر خالد مبارک کے مطابق اس تجربے کی خاص بات یہ ہے کہ کپاس کی کاشت عام طور پر زرخیز مٹی میں ہوتی ہے، مگر یہاں اسے ریتیلی زمین میں اگایا گیا۔

مصر کے جنوبی سیناء کی صحرائی سرزمین میں کپاس کی کاشت

اس منصوبے میں جدید آبپاشی کے نظام اور موزوں کھاد کے استعمال سے اعلیٰ معیار کا کپاس پیدا ہوا۔

یہ کامیابی کئی ماہ کی محنت اور مسلسل تجربات کا نتیجہ ہے۔ آغاز میں کپاس کی مختلف جینیاتی اقسام لگائی گئیں، پھر پانی دینے، کھاد ڈالنے اور فصل کے تحفظ کے تمام مراحل پر باریک بینی سے عمل کیا گیا۔ اس طرح محض 127 دن میں فصل تیار ہو گئی، جس میں جنوبی سیناء کے گرم موسم نے اہم کردار ادا کیا۔

تیار شدہ کپاس معیار کے لحاظ سے نہ صرف سوت کے دھاگےکے لیے موزوں ہے بلکہ تیل نکالنے کے لیے بھی بہترین ثابت ہوا ہے۔ یہ منصوبہ علاقے کے کسانوں کے لیے نئی راہیں کھول رہا ہے اور صحرا میں زرعی توسیع کے منصوبوں کو مزید تقویت دے رہا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں