بعد از جنگ غزہ پر امریکہ کا کنٹرول ہوگا، تمام فلسطینیوں کو نکال باہر کیا جائےگا: رپورٹ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ 3 منٹ

امریکہ کے معروف اخبار واشنگٹن پوسٹ نے اپنی خصوصی رپورٹ میں کہا ہے کہ غزہ میں جنگ کے خاتمے بعد کی تیاری اس طرح کی جارہی ہے کہ غزہ کا کنٹرول ٹرمپ انتظامیہ کے پاس ہو گا اور غزہ کی ساری فلسطینی آبادی کو غزہ سے نکال دیا جائے گا۔

اخبار نے اپنی اتوار کی اشاعت میں بتایا ہے کہ ان دنوں صدر ٹرمپ اسی منصوبے کے خدو خال کو دیکھ رہے ہیں اور اپنے انتہائی قریبی افراد کے ساتھ مشاورت کررہے ہیں۔

یاد رہے اس نوعیت کی ایک اہم۔مشاورتی میٹنگ وائٹ ہاؤس میں پچھلے ہفتے ہوئی ہے۔ اس اہم تین مشاورتی اجلاس میں صدر کے داماد کے علاوہ سابق برطانوی وزیر اعظم ٹونی بلیئر بھی بطور خاص شریک ہوئے۔

دوسری جانب بظاہر امریکہ واحد اسرائیلی اتحادی ملک ہے جس نے اسرائیلی ریاست کے غزہ کے لیے نئے توسیعی جنگی منصوبے کی اس کے باوجود حمایت کی ہے کہ لاکھوں فلسطینی غزہ میں قحط کا سامنا کر رہے ہیں اور فلسطینیوں کے بچے بھوک سے مر رہے ہیں ۔ جبکہ اسرائیلی ریاست نے بمباری مزید تیز کر دی ہے۔

واشنگٹن پوسٹ کے مطابق بعد از جنگ غزہ کو کم از کم دس سال کے لیے امریکی ٹرسٹی شپ میں دینے کا منصوبہ ہے۔ یہ مدت اس سے زیادہ بھی ہو سکتی ہے۔

اس منصوبے کا دوسرا حصہ غزہ میں 'ریویرا' کا ٹرمپ کا خواب پورا کرنا ہے۔ تاکہ غزہ کو ایک خوبصورت سیاحتی مرکز بنایا جا سکے۔

لیکن یہ فلسطینیوں کے بغیر مکمل ہونے والا منصوبہ ہوگا۔ اسرائیلی ریاست اور امریکہ کا اس بارے میں اتفاق ہے کہ غزہ کو اب فلسطینیوں سے پاک ہونا چاہیے ۔ البتہ فلسطینی غزہ کے مستقبل کا فیصلہ کسی اور کے ہاتھ میں دینے کو راضی نہیں ہے۔

واشنگٹن پوسٹ کے مطابق غزہ کے مستقبل کا یہ منصوبہ ابتدائی طور پر 38 صفحات پر مشتمل ہے۔

اس منصوبے کے حوالے سے دوتجاویز زیر غور ہیں کہ فلسطینی خوشی خوشی یہاں سے دوسرے ملکوں میں جا بسیں اور انہیں جو کہا جائے کرتے جائیں۔ دوسری شکل یہ ہو سکتی ہے کہ غزہ کے فلسطینی نئے تعمیراتی منصوبے پر عمل کے دوران غزہ کی پٹی پر بنائے گئے پناہ گزین کیمپوں میں چپ چاپ رہیں اور تعمیراتی منصوبے میں رکاوٹ نہ بنیں۔یہ واضح نہیں کہ اس تعمیراتی۔منصوبے کے لیے لیبر اسرائیل بھارت سے منگوائے گا یا امریکہ کہیں سے منگوائے گا۔

منصوبے میں فلسطینیوں کی غزہمیں جائیدادوں کے بدلے انہیں ایک ٹوکن دینے کی تجویز بھی رکھی گئی ہے۔ تاکہ تعمیرات کے دوران وہ اپنی املاک کو بار بار یاد نہ کریں اور نہ ہی کسی قسم۔کا تعمیراتی کمپنیوں کو کوئی مسئلہ درپیش ہو ۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں