بلجیئم فلسطینی ریاست تسلیم کرنے والے ممالک کی مالا میں نیا اضافہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ 3 منٹ

بلجیئم کی جانب سے فلسطینی ریاست تسلیم کرنے والے ممالک کی فہرست میں شمولیت کے امکانات کو
اقوامِ متحدہ میں فلسطین کے سفیر ریاض منصور نے ایک تاریخی لمحہ قرار دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ بلجیئم آج بروز پیر کو فلسطین کو تسلیم کرنے کا اعلان کرے گا۔

اس اعلان کے بعد بلجیئم بھی برطانیہ، کینیڈا، آسٹریلیا اور پرتگال کے گروپ میں شامل ہو جائے گا، جنہوں نے کل باضابطہ طور پر فلسطین کو تسلیم کرنے کا اعلان کیا، اور یہ روایتی طور پر اسرائیل کے حلیف ممالک کی پالیسی میں ایک تاریخی تبدیلی کی نمائندگی کرتا ہے، جبکہ یہ اعلان غزہ کے محاصرہ کی جنگ کے تقریباً دو سال بعد سامنے آیا ہے۔

اس اقدام پر اسرائیل میں سخت تنقید کی گئی، جہاں اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو نے اتوار کو برطانیہ، آسٹریلیا اور کینیڈا کے رہنماؤں کے لیے ویڈیو پیغام میں کہا: فلسطینی ریاست نہیں بنے گی۔

اس سے قبل وہ اقوامِ متحدہ میں مقابلے کا عہد کر چکے تھے اور ان کا کہنا تھا کہ فلسطینی ریاست کا قیام اسرائیلی ریاست کے وجود کے لیے خطرہ ہے۔

نمائشی اقدام

اسی دوران، امریکہ نے اس اقدام کو " نمائش'' قرار دیا۔ امریکی محکمہ خارجہ کے ایک ترجمان، جنہوں نے اپنی شناخت ظاہر نہیں کی، نے کہا: ہماری توجہ اب بھی سنجیدہ سفارت کاری اور اسرائیل کی حفاظت پر مرکوز ہے۔"

ان ممالک کے تسلیم کرنے کا اعلان اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے آغاز سے ایک دن قبل نیو یارک میں سامنے آیا، جس کے موقع پر سعودی عرب اور فرانس کی صدارت میں دو ریاستی حل کے مستقبل پر غور کے لیے ایک سربراہی اجلاس بھی منعقد کیا جائے گا، اور توقع ہے کہ اس دوران کئی ممالک، جن کی قیادت فرانس کرے گا، فلسطین کو تسلیم کرنے کا اعلان کریں گے۔

یہ اعلان ایک ایسے وقت کیا گیا ہے جب اسرائیل نے غزہ پر فضائی حملے تیز کرتے ہوئے اپنی زمینی کارروائیوں میں بھی اضافہ کیا ہے تاکہ غزہ شہر پر کنٹرول حاصل کیا جا سکے، جبکہ اقوامِ متحدہ کی جانب سے نامزد ایک آزاد بین الاقوامی تحقیقاتی کمیٹی نے گذشتہ منگل کو اسرائیل پر محصور اور تباہ شدہ غزہ میں ''نسل کشی'' کا ارتکاب کرنے کا الزام عائد کیا تھا۔ اقوامِ متحدہ نے گزشتہ ماہ (اگست) میں غزہ میں قحط کے بارے میں بھی رسمی اعلان کیا تھا۔

یاد رہے کہ اقوام متحدہ کے 193 رکن ممالک میں سے 147 ممالک فلسطین کو تسلیم کر چکے ہیں، جس کا اعلان آزادی کی فلسطینی تنظیم(PLO) نے 1988 میں کیا تھا، تاہم حالیہ تسلیم کرنے والوں کے ساتھ یہ تعداد حال ہی میں بڑھ گئی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں