ڈنمارک کے بعد ... ناروے میں بھی ہوائی اڈے کے نزدیک ممنوعہ علاقے میں اڑتا ڈرون ضبط
ہوائی اڈے کے قریب ڈرون اڑانے پر پچاس سالہ شخص سے تفتیش
اسکینڈینیوین ممالک میں حالیہ دنوں کے دوران ڈرونز کی سرگرمیوں نے تشویش بڑھا دی ہے، خاص طور پر ناروے اور ڈنمارک میں جہاں متعدد پروازیں متاثر ہوئیں۔
ناروے کی پولیس نے جمعرات کو بتایا کہ اوسلو ایئرپورٹ کے قریب ایک غیر ملکی شہری کو ممنوعہ علاقے میں ڈرون اڑاتے ہوئے پایا گیا، تاہم اس سے فضائی آمدورفت متاثر نہیں ہوئی۔ پولیس کے مطابق یہ شخص پچاس برس کا ہے، اسے گرفتار نہیں کیا گیا مگر تفتیش کی جائے گی۔ اس شخص کی شہریت ظاہر نہیں کی گئی۔
اسی دوران نیٹو کے سیکرٹری جنرل مارک روٹے نے کہا کہ "اتحاد ڈنمارک کے فضائی اڈوں پر ڈرونز کی پرواز کو 'انتہائی سنجیدگی' سے لے رہا ہے اور بنیادی ڈھانچے کے تحفظ کے لیے اقدامات کر رہا ہے۔ انھوں نے "ایکس" پر لکھا کہ ڈنمارک کی وزیر اعظم میتے فریڈریکسن کے ساتھ بات چیت میں ڈرونز کے مسئلے پر غور ہوا ہے اور اتحادی ممالک مل کر اس خطرے کا مقابلہ کریں گے۔
ڈنمارک نے کہا کہ اس ہفتے کئی ہوائی اڈوں کے اوپر پرواز کرنے والے ڈرونز کے پیچھے "کسی ماہر تنظیم" کا ہاتھ ہے، اور یہ ایک "مربوط حملہ" تھا جس کا مقصد خوف پھیلانا ہے۔ وزیر دفاع ٹرولس لوند پولسن نے کہا کہ یہ کارروائی منظم اور بیک وقت مختلف مقامات پر ہوئی، جس سے ظاہر ہے کہ اسے کسی پیشہ ورانہ قوت نے انجام دیا۔ تاہم ان کے بقول ملک کو کوئی عسکری خطرہ لاحق نہیں۔
Just spoke with Denmark’s PM Mette Frederiksen @Statsmin about the drone situation, which we take very seriously. NATO Allies and Denmark are working together on how we can ensure the safety and security of our critical infrastructure
— Mark Rutte (@SecGenNATO) September 25, 2025
پولیس کے مطابق ڈرونز ایلبورگ، ایسبرگ، سوندربورگ اور فوجی اڈے سکریڈستروپ کے قریب بھی دیکھے گئے۔ کچھ ہوائی اڈوں کو عارضی طور پر بند کرنا پڑا، جبکہ کوپن ہیگن کا ہوائی اڈا بھی اس ہفتے پہلے متاثر ہو چکا تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ڈرونز پر روشنی کے آلات نصب تھے، مگر ان کی نوعیت اور مقاصد تا حال واضح نہیں۔ اس معاملے کی تفتیش خفیہ ادارے اور فوج کے ساتھ مل کر کی جا رہی ہے۔
یہ واقعات اس وقت سامنے آئے ہیں جب حال ہی میں پولینڈ اور رومانیہ میں بھی ایسے ہی واقعات ہوئے اور روسی طیاروں نے ایسٹونیا کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی۔ ماسکو نے ان الزامات کو مسترد کیا ہے کہ ان ڈرونز یا فضائی خلاف ورزیوں کے پیچھے روس ہے۔
یہ سب ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب ڈنمارک نے پہلی بار طویل فاصلے تک مار کرنے والے جدید ہتھیار حاصل کرنے کا اعلان کیا ہے، تاکہ روسی خطرات کے مقابلے کے لیے اپنی صلاحیت بڑھائی جا سکے۔
-
غزہ جانے والے امدادی فلوٹیلا پر 'متعدد ڈرونز' سے حملہ کیا گیا: کارکنان
قافلے کے پانچ جہازوں پر حملہ ہوا: کارکن یاسمین آکار
بين الاقوامى -
یمن سے داغا گیا ڈرون اسرائیلی شہر ایلات میں جاگرا، 22 زخمی
” العربیہ “ اور ” الحدث “ کے نمائندے نے اطلاع دی ہے کہ یمن سے ایلات میں ایک ڈرون ...
مشرق وسطی -
قذافی کی رقوم کا معاملہ , فرانسیسی عدالت نے سابق صدر سارکوزی کو مجرم قرار دے دیا
پیرس کی فوجداری عدالت نے فرانس کے سابق صدر نیکولا سارکوزی کو لیبیا کے مقتول رہنما ...
بين الاقوامى