” العربیہ “ اور ” الحدث “ کے نمائندے نے اطلاع دی ہے کہ یمن سے ایلات میں ایک ڈرون کے گرنے سے 22 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ بدھ کو اسرائیلی فوج نے اعلان کیا کہ یمن سے داغا گیا ایک ڈرون جنوبی اسرائیل کے شہر ایلات میں گرا ہے۔
حوثیوں نے ایلات شہر پر ڈرون حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔ اسرائیلی فوج کے مطابق ڈرون کے اسرائیلی فضائی حدود میں داخل ہونے کی وجہ سے ایلات میں فضائی حملے کا انتباہ جاری کیا گیا۔ فوج نے کہا اسے روکنے کی کوششیں کی گئیں اور سرچ اینڈ ریسکیو سروسز اس علاقے میں کام کر رہی ہیں جہاں یہ گرا ہے۔
مراسل العربية: سقوط مسيّرة في إيلات جنوبي #إسرائيل #قناة_العربية pic.twitter.com/URn8AijNkp
— العربية (@AlArabiya) September 24, 2025
ویب سائٹ ” وائی نیٹ “کے مطابق ڈرون ایلات کے ایک ہوٹل کے قریب گرا۔ اسرائیلی فضائیہ نے وضاحت کی کہ اس نے گرنے سے پہلے ڈرون کو روکنے کی کوشش کی لیکن ڈرون کثیر سطحی فضائی دفاعی نظام کو توڑ کر ایک گنجان آباد علاقے تک پہنچنے میں کامیاب ہو گیا۔ سکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ تحقیقات جاری ہیں تاکہ یہ معلوم کیا جا سکے کہ ڈرون دفاعی نظام کو کیسے عبور کرنے میں کامیاب ہوا۔
مباشر من #قناة_الحدث | انفجار مسيرة حوثية في #إيلات.. وسقوط عشرات المصابين الإسرائيليين
— ا لـحـدث (@AlHadath) September 24, 2025
https://t.co/3NwoD7EtFC
ایلات کے سب سے زیادہ گنجان تجارتی مراکز میں سے ایلات کے قریب ہونے والے دھماکے نے رہائشیوں میں خوف و ہراس پھیلا دیا کیونکہ شہر بھر میں سائرن بجنے لگے ۔ عینی شاہدین نے مسلسل دھماکوں کی آوازیں سننے کی اطلاع دی ہے۔ اسرائیلی میڈیا نے اطلاع دی تھی کہ بحیرہ احمر پر واقع اس شہر میں جب ڈرون گرا تو متعدد افراد زخمی ہو گئے۔ یہ شہر اردن اور مصر کی سرحدوں پر واقع ہے۔
اس سے پہلے اسرائیلی فوج نے یمن سے ایک ڈرون کا پتہ چلنے کے بعد ایلات میں سائرن بجنے کا اعلان کیا تھا۔ ایلات، جو مصر کے ساتھ اسرائیل کی سرحد کے قریب ایک معروف سیاحتی مقام ہے، بدھ کو نئے عبرانی سال کی چھٹی منانے کے لیے آنے والے لوگوں سے بھرا ہوا تھا۔ 7 اکتوبر 2023 کو غزہ میں جنگ شروع ہونے کے بعد حوثیوں نے اسرائیل کی طرف میزائل اور ڈرون داغنا شروع کیے۔ یمن کے ساحل سے تجارتی جہازوں پر حملے کیے گئے۔ اس کے جواب میں اسرائیل نے حوثیوں کے زیر کنٹرول علاقوں پر فضائی حملے کیے ہیں۔ ان حملوں مں بندرگاہوں ، پاور سٹینشز اور صنعاء کے ایئرپورٹ کو نشانہ بنایا گیا ہے۔
-
مشرقی جانب سے آنے والے ڈرونز نے ایلات کے علاقے کو نشانہ بنایا : اسرائیلی فوج
اسرائیلی پولیس نے کہا ہے کہ بحیرہ احمر سے جڑی اسرائیلی بندرگاہ ایلات سے جڑے شہر کو ...
مشرق وسطی -
اسرائیل نے رمون ائیرپورٹ کے قریب ڈرون مار گرایا
اتوار کے روز العربیہ اور الحدث کے نامہ نگار نے بتایا کہ اسرائیلی فوج نے رامون ...
مشرق وسطی -
جنوبی اسرائیل پر حوثیوں کا ڈرون حملہ ناکام
اسرائیلی فوج نے اعلان کیا ہے کہ اس نے یمن سے حوثیوں کی جانب سے ایلات کی طرف بھیجا ...
بين الاقوامى