آرسنل کے 21 سالہ فٹبالر کی موت ... میچ کے دوران دیوار سے ٹکرا گیا تھا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

انگلینڈ کے فٹبال کلب چیچیسٹر اور آرسنل کے سابق فارورڈ بیلی ویگر 21 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔ وہ ہفتے کے روز اپنی ٹیم چیچیسٹر کی وِنگیٹ اینڈ فِنشلی کے خلاف میچ کے دوران ایک کنکریٹ دیوار سے ٹکرا گئے تھے، جس کے نتیجے میں ان کے دماغ کو شدید چوٹ پہنچی۔ کلب نے جمعرات کی شام ان کی وفات کی تصدیق کی۔

بی بی سی کے مطابق، حادثے کے بعد ویگر کو مصنوعی کوما میں رکھا گیا اور منگل کو ان کی صحت یابی کے امکانات بڑھانے کے لیے آپریشن کیا گیا، لیکن وہ جانبر نہ ہو سکے۔ کلب کے بیان میں کہا گیا کہ دنیا بھر کے کھیلوں کے حلقوں سے آنے والے ردِ عمل اُن کے لیے پائے جانے والے احترام کو ظاہر کرتے ہیں۔

ویگر کے اہل خانہ نے جمعرات کو اپنے بیان میں کہا کہ وہ اس سانحے سے "تباہ" ہو گئے ہیں۔ ان کے مطابق آپریشن کے بعد کچھ بہتری ضرور آئی تھی لیکن چوٹ اس قدر شدید تھی کہ جان لیوا ثابت ہوئی۔

انگلش فٹبال ایسوسی ایشن نے اپنے تعزیتی پیغام میں ویگر کے اہل خانہ، دوستوں اور چیچیسٹر سٹی کلب کے تمام ارکان کے ساتھ گہری ہمدردی کا اظہار کیا۔

چیچیسٹر کلب نے جمعرات کی صبح ہی اعلان کیا تھا کہ لوئس کے خلاف ہفتے کو ہونے والا میچ مؤخر کر دیا گیا ہے اور اس کا نیا شیڈول بعد میں جاری کیا جائے گا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں