ولی عہد کا نیا حکم، ریاض میں صرف تین حالتوں میں کرایہ دار کو نکالا جا سکے گا

جب تک کرایہ دار ادائیگی پابندی سے کر رہا ہو مالک مکان معاہدے کی تجدید سے انکار نہیں کر سکیں گے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

مکانات کے استحکام کو بڑھانے اور مکان مالکان اور کرایہ داروں کے درمیان تعلقات کو منظم کرنے کے اقدام کے تحت سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے ریاض میں جائیداد کے کرایوں میں سالانہ اضافے کو پانچ سال کے لیے معطل کرنے کا حکم جاری کردیا۔ اگر کرایہ دار چاہے تو مکان مالکان کے لیے لیز کی تجدید کرنا لازم ہوگا۔ صرف مخصوص معاملات میں مالک مکان لیز کی تجدید سے انکار کر سکے گا۔

ہدایت کے مطابق مالک مکان اس وقت تک معاہدے کی تجدید سے انکار نہیں کر سکتا جب تک کہ کرایہ دار ادائیگی کرنے کا پابند ہو۔ صرف تین غیر معمولی معاملات میں کرایہ دار کو جائیداد خالی کرنے پر مجبور کیا جا سکے گا۔ پہلی صورت ڈیفالٹ کی ہے۔ اگر کرایہ دار مقررہ تاریخوں پر واجب الادا کرایہ ادا کرنے میں ناکام رہتا ہے۔ دوسرا معاملہ ساختی حفاظت سے متعلق ہے۔ اگر جائیداد میں ساختی نقائص یا ایسے تعمیراتی خطرات ہیں جن کے باعث رہائشیوں کی حفاظت کے لیے بے دخلی کی ضرورت ہے تو بھی کرایہ دار کو نکالا جا سکے گا۔ تیسرا معاملہ مالک مکان کے ذاتی استعمال پر مرکوز ہے۔ اگر جائیداد کا مالک یا فرسٹ ڈگری کا رشتہ دار اس پراپرٹی کو ذاتی رہائش کے لیے استعمال کرنا چاہتا ہے تو بھی کرایہ دار کو مکان خالی کرنے کا کہا جا سکے گا۔

ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی ہدایت کا مقصد کرایہ داروں کو کرایوں میں من مانے اضافے سے بچانا، درمیانی مدت میں ان کے مکانات کے استحکام کو یقینی بنانا اور غیر معمولی معاملات میں ان کے حقوق کا تحفظ کرتے ہوئے جائیداد کے مالکان کے لیے سرمایہ کاری کا منصفانہ ماحول فراہم کرنا ہے۔

یہ فیصلہ سعودی ویژن 2030 کے اہداف کے حصے کے طور پر رئیل اسٹیٹ مارکیٹ میں اعتماد کو بھی بڑھا رہا ہے۔ سعودی ویژن میں ہاؤسنگ سیکٹر کو ترقی دینا اور ملکیت کی شرح میں اضافہ کرنا شامل ہے۔ ماہرین کا خیال ہے کہ یہ قدم مکان مالکان اور کرایہ داروں کے مفادات کے درمیان زیادہ توازن حاصل کرنے میں معاون ثابت ہوگا اور جائیداد کے تنازعات کو کم کرے گا۔ یہ تنازعات اکثر کرایہ میں غیر منظم اضافے یا معاہدوں کی تجدید سے انکار کی وجہ سے پیدا ہوتے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں