طالبان نے افغانستان میں مواصلاتی سروس تا حکم ثانی منقطع کر دی

انٹرنیٹ منقطع ہونے کے بعد افغان ہوائی اڈوں پر بین الاقوامی پروازیں ملتوی کردی گئیں: نمائندہ العربیہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

ایک سرکاری ذریعہ نے خبر رساں ایجنسی ’’ اے ایف پی ‘‘ کو بتایا ہے کہ افغانستان میں طالبان حکام نے ملک بھر میں فائبر آپٹک کنکشن کو تا حکم ثانی منقطع کر دیا ہے۔

ذرائع نے مواصلات منقطع ہونے سے قبل نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ رابطے کا کوئی دوسرا ذریعہ یا نظام موجود نہیں ہے اور اس اقدام سے ملک بھر میں بینکنگ سیکٹر، کسٹم اور ہر چیز متاثر ہوگی۔

انٹرنیٹ کی نگرانی اور سائبر سیکیورٹی کی تنظیم "نیٹ بلاکس" نے اطلاع دی ہے کہ مجموعی قومی کنیکٹیویٹی اب معمول کی سطح سے 1 فیصد سے کم ہو گئی ہے جس سے یہ ایک مکمل بندش بن گئی ۔ کابل میں ’’ العربیہ ‘‘ کے نمائندے نے اطلاع دی ہے کہ انٹرنیٹ منقطع ہونے کے بعد افغان ہوائی اڈوں پر بین الاقوامی پروازیں ملتوی کر دی گئیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں