ٹرمپ کا ایک بار پھر بیرون ملک تیار فلموں پر اضافی ڈیوٹی عائد کرنے کی خواہش کا اظہار
امریکی سینما کی صنعت کو دنیا بھر میں متعدد ٹیکس ترغیبی پروگراموں سے مسابقت کا سامنا ہے
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مئی میں اعلان کردہ اپنی خواہش کی تصدیق کی ہے کہ امریکہ میں دکھائی جانے والی اور بیرون ملک تیار کردہ فلموں پر 100 فیصد کسٹم ڈیوٹی عائد کی جانی چاہیے۔ ٹرمپ نے اپنے پلیٹ فارم ’’ ٹروتھ سوشل ‘‘ پر لکھا کہ ہماری فلمی صنعت کو دیگر ممالک نے امریکہ سے چرا لیا ہے اور اس جاری مسئلے کو حل کرنے کے لیے میں امریکہ سے باہر تیار کردہ تمام فلموں پر 100 فیصد کسٹم ڈیوٹی عائد کروں گا۔
تاہم امریکی صدر نے ان نئی ڈیوٹیوں کے نفاذ کی کوئی تاریخ مقرر نہیں کی تھی۔ یہ ایک ایسا معاملہ جسے انہوں نے گزشتہ مئی میں نظر انداز کر دیا تھا۔ اس وقت ٹرمپ نے اعلان کیا تھا کہ وہ بیرون ملک تیار کردہ فلموں پر فوری اثر کے ساتھ کسٹم ڈیوٹی عائد کرنے کا عملشروع کریں گے۔ انہوں نے دیگر ممالک کی طرف سے ہمارے فلم سازوں اور سٹوڈیوز کو امریکہ سے دور راغب کرنے کے لیے دی جانے والی ترغیبات کی مذمت کی تھی۔
اس اقدام نے بڑی ہالی ووڈ سٹوڈیوز اور اس امریکی شعبے کی متعدد پیشہ ور یونینوں میں تشویش پیدا کر دی تھی۔ ان یونینوں نے ایک مشترکہ خط میں ٹرمپ سے امریکہ میں فلموں اور سیریز کی شوٹنگ کے لیے ٹیکس چھوٹ فراہم کرنے کا مطالبہ کیا۔
فلم پروڈکشن کے لیے ٹیکس چھوٹ
گزشتہ جون کے آخر میں کیلیفورنیا کی قانون ساز کونسل نے ہالی ووڈ کی گراوٹ کو روکنے کی کوشش میں فلموں اور سیریز کی پروڈکشن کے لیے ٹیکس چھوٹ کو دوگنا کرنے کی منظوری دی۔ امریکی سینما کی صنعت کو دنیا بھر میں متعدد ٹیکس ترغیبی پروگراموں سے مسابقت کا سامنا ہے۔ برطانیہ، فرانس، ہنگری اور تھائی لینڈ وغیرہ میں فلموں اور سیریز کی پروڈکشن کو راغب کرنے کے لیے پروگرام چلائے جاتے ہیں۔ دوسری طرف مبصرین کو خدشہ ہے کہ یہ اقدام ایک ایسے شعبے کو بحال کرنے کے لیے ناکافی ہو سکتا ہے جو شدید جمود کا شکار ہے۔
لاس اینجلس میں شوٹنگ کے دنوں کی تعداد 2024 میں اپنی کم ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔ سوائے 2020 میں کووڈ وبائی مرض کے دوران مکمل پیداوار روکے جانے کے سوا یہ سب سے کم ترین سطح تھی۔ کیلیفورنیا کے ڈیموکریٹک گورنر گیون نیوزوم نے پورے ملک میں پروڈکشن کو سپورٹ کرنے کے لیے 7.5 بلین ڈالر کے وفاقی منصوبے کو ٹیکس چھوٹ کی شکل میں تیار کرنے کے لیے ٹرمپ کے ساتھ تعاون کرنے کی اپنی تیاری کا اظہار کیا ہے۔