اقوامِ متحدہ کی انسانی حقوق کونسل نے پیر کو فیصلہ کیا ہے کہ وہ افغانستان میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے الزامات پر شواہد جمع کرنے کے لیے تحقیقات کا آغاز کرے۔
یورپی یونین کی پیش کردہ ایک مسودہ قرارداد کو جنیوا میں قائم 47 رکنی کونسل نے ووٹ کے بغیر منظور کر لیا جس میں "افغانستان کے لیے ایک آزاد تحقیقاتی طریقہ کار" کا مطالبہ کیا گیا۔