یمن: حوثیوں نے اپنے چیف آف سٹاف محمد الغماری کی ہلاکت کا اعلان کر دیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

یمنی حوثیوں نے جمعرات کے روز اعلان کیا ہے کہ ان کے چیف آف سٹاف محمد عبدالکریم الغماری اپنی ذمہ داریوں کی ادائیگی کے دوران جاں بحق ہو گئے ہیں۔ محمد الغماری ایرانی حمایت یافتہ حوثیوں کی فوج کے سینئیر ترین عہدیداروں میں شامل تھے۔

حوثیوں کی طرف سے اس اعلیٰ ذمہ دار کی ہلاکت کی ذمہ داری اسرائیل پر براہ راست عائد کیے بغیر یہ اعلان کیا ہے۔ تاہم اس بیان میں یہ کہا گیا اسرائیل کے ساتھ جاری لڑائی ابھی جاری ہے، نیز اسرائیل کو اس کے جرائم کی سزا بھگتنا ہوگی۔

ماہ اگست کے دوران اسرائیل نے حوثیوں کے چیف آف سٹاف، وزیر دفاع اور دوسرے اعلیٰ حکام کو صنعا میں نشانہ بنایا تھا۔ اسرائیلی فوج نے حوثی وزیر اعظم کو بھی ہلاک کر دیا تھا۔ علاوہ ازیں کئی وزیر بھی اسرائیلی حملے میں ہلاک ہو گئے تھے۔

اسرائیل کی طرف سے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اس نے فضائی حملے کے دوران حوثی فوجی عہدیدار القمری اور وزیر دفاع کو دیگر کئی اہم عہدیداروں کے ساتھ نشانہ بنایا۔ تاہم ابھی اس بمباری کے نتائج کی تصدیق کا انتظار ہے۔

القمری، عبدالمالک الحوثی کے جہاد آفس کا رکن تھا اور فوجی آپریشنز کا ذمہ دار تھا۔

اسرائیلی وزیر دفاع کاٹز نے جمعرات کو کہا کہ القمری کو جمعرات ہی کے روز نشانہ بنایا گیا۔ ہم اس طرح کی کارروائیاں جاری رکھیں گے اور جہاں سے بھی ہمیں خطرہ محسوس ہوا ہم نشانہ بنائیں گے۔

حوثی اسرائیل کی طرف کافی عرصے سے میزائل حملے کر رہے ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ وہ غزہ کے فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے اسرائیل کو نشانہ بنا رہے رہیں۔ جبکہ اسرائیل کا کہنا ہے کہ وہ حوثیوں کے میزائل حملوں کو راستے میں ہی ناکام بنا دیا جاتا ہے اور پھر بمباری کی جاتی ہے۔

حوثی سربراہ عبدالمالک الحوثی نے پچھلے ہفتے کہا تھا کہ وہ غزہ میں جنگ بندی پر عملدرآمد کے حوالے سے اسرائیل کو مانیٹر کریں گے۔ اگر اسرائیل نے جنگ بندی پر عمل نہ کیا تو فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کا سلسلہ جاری رہے گا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں