آئی سی سی نے سابق فلپائنی صدر ڈوٹیرٹے کے اتحادی کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے: محتسب

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ 3 منٹ

بین الاقوامی فوجداری عدالت (آئی سی سی) نے فلپائن کے سینیٹر رونالڈ ڈیلا روزا کے لیے وارنٹ گرفتاری جاری کیا ہے جنہوں نے اس وقت کے صدر روڈریگو دوتیرتے کی منشیات کے خلاف جنگ کی نگرانی کی تھی، یہ بات ملک کے محتسب نے ہفتے کے روز کہی حالانکہ آئی سی سی نے اس دعوے کی تردید کی ہے۔

دوتیرے جو 2016 سے 2022 تک اپنے عہدے پر رہے، کو مارچ میں قتل سے تعلق کے وارنٹ پر گرفتار کر کے ہیگ لے جایا گیا۔ یہ قتل منشیات کے خلاف جنگ کے دوران کیے گئے جس میں ہزاروں مبینہ منشیات فروش اور استعمال کنندگان ہلاک ہو گئے تھے۔

محتسب جیسس کرسپن ریمولا نے رائٹرز کو ایک ٹیکسٹ میسج میں بتایا کہ ڈیلا روزا کے وارنٹ کے بارے میں معلومات محکمہ انصاف کے انچارج افسر نے انہیں فراہم کی تھیں۔

محکمے کے ترجمان پولو مارٹینز نے کہا ہے کہ وزارت بدستور معلومات کی تصدیق کر رہی ہے۔

مارٹنیز نے ایک ٹیکسٹ میسج میں کہا "ہمیں ابھی تک مذکورہ وارنٹ گرفتاری کی نقل موصول نہیں ہوئی ہے۔ جیسے ہی یہ مل جائے گی تو ہم مزید تفصیلات فراہم کریں گے۔"

آئی سی سی کے ترجمان فادی العبد اللہ نے وارنٹ گرفتاری کے بارے میں سوال پر کہا: "نہیں، آئی سی سی کی خبریں صرف آئی سی سی کے باضابطہ کمیونیکیشن چینلز اور پریس ریلیز پر دیکھی جا سکتی ہیں۔"

دوتیرتے کے ماتحت کام کرنے والے پولیس سربراہ ڈیلا روزا کے دفتر نے تبصرے کی درخواست کا فوری جواب نہیں دیا۔ دی ہیگ میں نظربند ڈیلا روزا اور ڈوٹیرٹے نے فلپائن کی سپریم کورٹ سے درخواست کی ہے کہ وہ حکومت کو آئی سی سی سے تعاون روکنے پر مجبور کرے۔

ایگزیکٹو سیکرٹری لوکاس برسامین نے صحافیوں کو بتایا کہ صدر فرڈینینڈ مارکوس جونیئر کے دفتر نے تاحال ڈیلا روزا کے وارنٹ سے متعلق معلومات کی آزادانہ طور پر تصدیق نہیں کی ہے۔

پراسیکیوٹرز دوتیرتے کے خلاف جو الزامات لانا چاہتے ہیں، ان پر مشتمل ایک دستاویز میں ڈیلا روزا کا ذکر کیا گیا ہے بشمول وہ بیانات جو انہوں نے بطور پولیس سربراہ دئیے تھے۔

اپریل میں سینیٹ کی ایک تصویری ریلیز میں ڈیلا روزا کے اس بیان کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا تھا کہ انہیں آئی سی سی سے ایک مواصلت موصول ہوئی جو "مشتبہ منشیات پر انحصار کرنے والوں اور دیگر شخصیات کے ماورائے عدالت قتل سے متعلق تھی جو کہ انسانیت کے خلاف جرائم ہیں۔"

دوتیرتے اور ان کے وکلاء کا خیال ہے کہ ان کی گرفتاری غیر قانونی تھی۔ گذشتہ مہینے ڈوٹیرٹے نے آئی سی سی کی طرف سے اپنے خلاف کیس جاری رکھنے کے فیصلے کے خلاف اپیل کی تھی اور اپنی رہائی کا مطالبہ کیا تھا۔

محتسب ریمولا نے کہا کہ سپریم کورٹ کسے منظور شدہ حوالگی کے قوانین ڈیلا روزا کے معاملے میں لاگو ہوں گے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں