اسرائیل کا غزہ کی پٹی کے جنوب میں 'یلو لائن' کے اندر مختلف مقامات پر دوبارہ حملہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

اسرائیل نے غزہ کی پٹی کے جنوبی شہر خان یونس کے مشرق میں 'یلو لائن' کے اندر فضائی اور توپ خانے سے حملے کیے ہیں۔ گزشتہ روز اس نے غزہ کی پٹی کے مشرقی علاقوں پر بھی فضائی حملے کیے تھے۔ یہ بات العربیہ / الحدث کے نامہ نگار نے بتائی۔

اسرائیلی فوج نے بتایا کہ وہ "یلو لائن کے مشرق میں حملے سے آگاہ ہے" اور یہ کارروائی "دہشت گرد بنیادی ڈھانچے کو ختم کرنے کے لیے کی گئی"۔ فوج کا کہنا تھا کہ "جانی نقصانات کی اطلاع نہیں ہے" اور یہ حملہ "یلو لائن کے مشرق میں معمول کی فوجی کارروائیوں کا حصہ" ہے۔

اسرائیلی حکومت کی ترجمان شوش بیدروسیان نے گذشتہ روز پریس کانفرنس میں کہا کہ "اسرائیل نے یہ فضائی حملے خود مختار طور پر کرنے کا فیصلہ کیا"۔ تاہم ایک امریکی اہل کار نے فرانس پریس کو بتایا کہ "امریکہ کو اسرائیل نے حملوں کے بارے میں آگاہ کیا تھا"۔

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے ترجمان اسٹیفن ڈوژارک نے گذشتہ روز کہا کہ "اسرائیلی فضائی حملوں سے شہری ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں، جن میں بچے بھی شامل ہیں"۔ انہوں نے کہا کہ "یہ صورت حال جنگ بندی کی نازک نوعیت کی یاد دہانی کراتی ہے" اور زور دیا کہ "ہر فریق کو جنگ بندی کی پابندی یقینی بنانی ہو گی"۔

گذشتہ بدھ اور جمعرات کے دن اسرائیلی حملوں نے غزہ کے محصور اور تباہ شدہ باشندوں میں خدشات پیدا کیے ہیں کہ 7 اکتوبر 2023 کو حماس کے اسرائیلی آباد کاروں اور فوجی تنصیبات پر حملے کے بعد شروع ہونے والی جنگ دوبارہ بھڑک سکتی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں