سویڈن: جرائم میں ملوث گروہوں کے سرغنوں کی شہریت ختم کرنے کی تیاری

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

سویڈن کی حکومت نے آئینی ترامیم کی تجاویز پیش کی ہیں۔ ترامیم جمعہ کے روز پیش کی گئی ہیں۔ جن کے تحت سنگین جرائم سے نمٹنے کے لیے جرائم میں ملوث گروہوں کے سربراہوں کی شہریت منسوخ کی جائے گی۔

خیال رہے ماہ جنوری میں کرس پارٹی پارلیمانی کمیٹی نے جاسوسی و غداری کے مرتکب دوہری شہریت رکھنے والے افراد کی شہریت ختم کرنے کے حوالے سے تجاویز پیش کی تھیں۔ یہ تجاویز آئین میں تبدیلیوں کے حوالے سے پیش کی گئی تھیں۔ تاہم ان تجاویز کو روک دیا گیا جو جرائم کو نشانہ بنانے کے لیے تھیں۔

وزیر انصاف گنر سٹرومر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کمیٹی کی تجاویز کی روشنی میں حکومت نے یہ فیصلہ کیا ہے۔ تاکہ ایسے افراد کی شہریت منسوخ کی جائے جو معاشرے کو سنگین نقصان پہنچانے کے بھی جرم میں ملوث ہیں۔

انہوں نے مزید کہا پارلیمان میں پیش کیے گئے ایک بل میں یہ تجویز شامل ہے کہ دوہری شہریت رکھنے والے ایسے افراد کے پاسپورٹ منسوخ کیے جائیں گے جو ایسے جرائم میں ملوث ہیں جن سے قومی مفادات کو نقصان پہنچا ہے۔
نیز یہ افراد سنگین جرائم میں سزا یافتہ بھی ہیں۔ یہ بل جمعہ کے روز پارلیمان میں پیش کیا گیا۔

یاد رہے سویڈن ایک دہائی سے زیادہ عرصے سے منظم جرائم سے دوچار ہے۔

سال 2022 میں ہونے والے انتخابات کے نتیجے میں بننے والی حکومت امیگریشن اور جرائم کی کمی کے وعدے پر انتخابات میں کامیاب ٹھہری ہے۔ اگلے عام انتخابات 2026 میں ہونے ہیں۔ جبکہ سویڈن کے آئین میں تبدیلی کے لیے ضروری ہے کہ ان تجاویز کو پارلیمنٹ سے منظور کرایا جائے۔ جس کے بعد عام انتخابات کا مرحلہ ہوگا اور بعد ازاں رکسڈیگ ووٹنگ۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں