‎ترکیہ کو ایف 35 طیاروں کی فراہمی، ٹرمپ مسئلہ حل کرنے پر مائل

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ 3 منٹ

امریکہ اور ترکیہ کے صدور کے درمیان قریبی تعلقات کے باعث اب دونوں مل کر ایف 35 طیاروں کے معاملے میں حل کے قریب پہنچنے والے ہیں۔ اس پیش رفت کے نتیجے میں ترکیہ کو ایک طویل عرصے نہ مل سکنے والے ایف 35 امریکی لڑاکا طیارے مل سکیں گے۔ یہ بات انقرہ میں امریکی سفیر نے بدھ کے روز بتائی ہے۔

امریکی سفیر نے کہا صدر ٹرمپ اور صدر ایردوآن کے درمیان مثبت اور قریبی تعلقات کی وجہ سے دونوں ملک ایک طویل عرصے لڑتے ہوئے اس مسئلے کو طے کرنے کا باعث بن رہے ہیں۔ سفیر ٹام باراک نے سوشل میڈیا پر اپنی پوسٹ میں لکھا ہے کہ تقریبا ایک دہائی سے الجھا ہوا مسئلہ حل کے قریب ہو رہا ہے۔ کیونکہ دونوں صدور کے درمیان تعاون اور اعتماد کا ایک نیا ماحول میسر ہے۔

یاد رہے صدر ٹرمپ کے پہلے دور صدارت کے دوران امریکہ نے ترکیہ کو اس وقت ایف 35 طیارے فروخت کرنے کے لیے امریکی فہرست سے خارج کر دیا تھا جب ترکیہ نے روس سے فضائی دفاعی نظام خرید لیا تھا۔ جس سے امریکہ ناراض ہو گیا اور جدید ترین امریکی لڑاکا طیاروں کی فراہمی کا معاملہ کھٹائی میں پڑ گیا۔

‎امریکہ کو ترکیہ اور روس کے درمیان ایس 400 میزائل دفاعی نظام کے استعمال کے نتیجے میں یہ پریشانی لاحق ہو گئی تھی کہ ترکیہ کے توسط سے روس امریکی ساختہ ایف 35 طیاروں کا ڈیٹا حاصل کرنے میں کامیاب ہو سکتا ہے۔

دوسری جانب ترکیہ نے اس جدید امریکی طیارے کے حصول کے لیے مسلسل کوشش جاری رکھیں۔ تاکہ نیٹو کا رکن ہونے کے ناطے امریکہ اس کی یہ درخواست مان لے۔

ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوآن کا کہنا ہے کہ ان کے ملک نے 2019 سے پہلے امریکی طیاروں کے لیے ایک اعشاریہ چار ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی تھی۔ اس سال کے بعد امریکہ نے ترکیہ کے خلاف پابندیاں عائد کر دی تھیں۔

ٹام باراک جو کہ شام کے لیے امریکہ کے خصوصی نمائندے بھی ہیں وہ ترکیہ کے ساتھ ایف 35 طیاروں کے سلسلے میں ترکیہ کے ساتھ جاری بات چیت کا حصہ ہیں۔ ٹام باراک نے سوشل میڈیا پوسٹ میں امید ظاہر کی ہے کہ اگلے چند ماہ کے دوران امریکہ اور ترکیہ کے درمیان طیاروں کی اس ڈیل کے سلسلے میں پیش رفت ہو جائے گی۔ جس کے نتیجے میں دونوں ملکوں کی سلامتی سے متعلق امور کو بہتری کے ساتھ آگے بڑھایا جاسکے گا۔

یاد رہے صدر طیب اور صدر ٹرمپ کی ماہ ستمبر میں وائٹ ہاؤس میں ہونے والی ملاقات کے دوران ٹرمپ نے اشارہ دیا تھا کہ امریکہ جلد ترکیہ کو ایف 35 طیارے دے سکتا ہے۔

امریکہ ترکیہ میں انسانی حقوق کے ایشوز کے بارے میں بعض تحفظات رکھنے کے علاوہ اسرائیل کے بارے میں ترکیہ کے خیالات کے بارے میں بھی فکر مندی رکھتا ہے۔ تاہم اب کم از کم ایف 35 طیاروں کے سلسلے میں پیش رفت کے امکانات بڑھ گئے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں