ٹرمپ کے داماد جیرڈ کشنر نے سربیا میں بلغراد ہوٹل کا منصوبہ روک دیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

سربیا کے صدر الیگزینڈر ویوسک نے اس امرکی منگل کے روز تصدیق کی ہے کہ بلغراد میں ہوٹل کی تعمیر کے منصوبے کو روک دیا گیا ہے۔ یوگو سلاوین فوج کے پرانے ہیڈکوارٹر کو ڈویلپ کرنے کے لیے اس ہوٹل کا منصوبہ بنایا گیا تھا۔ تاہم اب یہ آگے نہیں بڑھ رہا۔

کیونکہ صدر ٹرمپ کے داماد سے متعلق سرمایہ کاری کمپنی نے اس منصوبے سے خود کو نکال لیا ہے۔

سربین صدر نے کہا اب ہم پرانی مسمار کردہ بلڈنگز کے ساتھ رہ گئے ہیں اور اس کی اینٹیں اور اس کے حصے کسی بھی وقت گرنا شروع ہو سکتے ہیں۔ کیونکہ اب اسی کوئی نہیں چھیڑے گا۔

پیر کے روز جیرڈ کشنر کی کمپنی نے وال سٹریٹ جنرل کو بتایا تھا کہ کمپنی اس منصوبے سے اپنے آپ کو پیچھے ہٹا رہی ہے۔

کمپنی کی طرف سے اخبار کو بتایا گیا کہ بامعنی منصوبوں کے ذریعے لوگوں کو باہم جوڑا جاتا ہے نہ کہ تقسیم کیا جاتا ہے۔

اس لیے سربیا کے لوگوں کے احترام کے بغیر اور بلغراد کے لوگوں کے بغیر ہم اس منصوبے سے دستبردار ہو رہے ہیں اور ہم اس سلسلے میں اپنی درخواست بھی واپس لے رہے ہیں۔ یہ بات کمپنی کے ترجمان کی طرف سے وال سٹریٹ جنرل کو بتائی گئی ہے۔

کشنر کی کمپنی کا یہ اعلان سربین وزیر ثقافت اور تین دوسری شخصیات کی طرف سے اس اظہار کے بعد سامنے آیا ہے جس میں ان کی طرف سے کہا گیا تھا کہ دفتری دستاویزات میں جعلسازی کی گئی ہے۔

جس میں ہوٹل بنانے کے منصوبے کے لیے پرانی تاریخی و ثقافتی اہمیت کی چیزوں اور مجسموں کو ہٹایا جانا تھا۔

ان خبروں کے بعد بلغراد میں مظاہرین نے احتجاج شروع کر دیا اور مطالبہ کرنے لگے کہ ان کی قدیمی و تاریخی جگہوں کو منہدم کیا جائے گا۔ جو کہ 1999 سے نیٹو کی بمباری کے حوالے سے بھی یادگار ہے۔

سربیا کے صدر نے اس صورتحال میں اس منصوبے کے ناقدین پر الزام لگایا ہے کہ انہوں نے کم از کم 880 ملین ڈالر کی انویسٹمنٹ کا منصوبہ تباہ کیا ہے۔ ایک ریاست اور قوم کے طور پر ہم اس سلسلے میں سب سے زیادہ نقصان اٹھانے والے ہوگئے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں