برطانیہ اور جرمنی کے درمیان توپ خانے کے موبائل سسٹم کے لیے 70ملین ڈالر کا مشترکہ معاہدہ طے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

برطانیہ نے اتوار کو کہا ہے کہ اس نے جرمنی کے ساتھ 52 ملین پاؤنڈ (70 ملین ڈالر) کے مشترکہ خریداری کے ایک معاہدے پر دستخط کیے ہیں تاکہ بکتر بند گاڑیوں پر نصب توپ خانے کا جدید نظام حاصل کیا جائے جو چلتی ہوئی گاڑیوں سے فائر اور 70 کلومیٹر (44 میل) سے زیادہ دور اہداف کو نشانہ بنا سکے۔

وزارتِ دفاع نے ایک بیان میں کہا ہے کہ یہ معاہدہ برطانوی فوج کو ابتدائی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنے والے سی ایچ آر 155 سسٹم اور جرمنی کو ٹیسٹ کرنے کے لیے دو یونٹ فراہم کرے گا۔

یہ نظام فرانکو-جرمن دفاعی گروپ کے این ڈی ایس اور ‌جرمنی کے Rheinmetall نے تیار کیا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ نظام دورانِ حرکت فی منٹ آٹھ راؤنڈ فائر کرنے، عملے کے دو ارکان کے ساتھ کام کرنے اور ایندھن بھرے بغیر 700 کلومیٹر کا سفر کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں