یمن کے صوبے حضر موت میں "ہوم لینڈ شیلڈ" فورسز کی پیش قدمی اور وادی کے علاقوں میں پھیلاؤ کے ساتھ ہی، حضرموت کے گورنر سالم الخنبشی نے ہفتے کے روز سیئون شہر پر کنٹرول حاصل کرنے اور اسے محفوظ بنانے کا اعلان کر دیا ہے۔ انہوں نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنی معمول کی زندگی کی طرف لوٹ جائیں، جبکہ گذشتہ روز انہیں گھروں میں رہنے کی ہدایت کی گئی تھی۔
صور خاصة لقوات درع الوطن في وادي حضرموت
— العربية (@AlArabiya) January 3, 2026
#قناة_العربية#اليمن pic.twitter.com/fxpHb0x5Mu
گورنر نے جنوبی عبوری کونسل کی فورسز پر بھی زور دیا کہ وہ "جانی نقصان سے بچنے کے لیے مکلا سے نکل کر عدن کی طرف چلی جائیں"۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے مکلا کے شمال میں واقع "الادواس" فوجی کیمپ پر کنٹرول حاصل کرنے کی بھی تصدیق کی۔
موفد العربية: قوات #درع_الوطن تسيطر على نقطة "بحيرة" بين مديريتي #شبام و #سيئون
— العربية (@AlArabiya) January 3, 2026
#قناة_العربية#اليمن pic.twitter.com/3ZSoN2KIyj
العربیہ/الحدث کو موصول ہونے والی وڈیو فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ یہ فورسز جنوبی عبوری کونسل سے فوجی کیمپوں کا کنٹرول واپس لینے کے لیے وادی حضر موت کے مختلف ڈسٹرکٹس کی طرف روانہ ہو رہی ہیں۔ یہ کارروائی اس وقت شروع ہوئی جب یہ فورسز شمالی حضر موت کے تزویراتی علاقے "العبر" سے وادی کی طرف بڑھیں اور تمام فوجی مقامات کا چارج سنبھالنے کے لیے شہر سیئون میں داخل ہوئیں۔
بحیرہ چیک پوسٹ اور ایئرپورٹ العربیہ/الحدث کے نمائندے نے اطلاع دی ہے کہ ہوم لینڈ شیلڈ فورسز نے شبام اور سیئون کے درمیان واقع "بحیرہ" چیک پوسٹ اور سیئون ایئرپورٹ کے علاوہ شہر کے متعدد سرکاری دفاتر کا کنٹرول سنبھال لیا ہے۔ انہوں نے شہر میں واقع صدارتی محل پر بھی قبضہ کر لیا ہے۔
یہ فورسز گذشتہ روز سے زیرِ قبضہ علاقوں کو محفوظ بنانے کے بعد، اب صوبے کے جنوب میں واقع سب سے بڑے شہر مکلا کی طرف پیش قدمی کا ارادہ رکھتی ہیں۔ دریں اثنا، علاقے سے موصول ہونے والی تصاویر میں درع الوطن فورسز کی آمد سے قبل عبوری کونسل فورسز کو سیئون ایئرپورٹ سے فرار ہوتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔
سیئون میں فرسٹ ملٹری ریجن گورنر حضرموت نے گزشتہ شام اعلان کیا تھا کہ حضرموت کے قبائل نے شہر سیئون میں فرسٹ ملٹری ریجن کی کمانڈ پر اپنا کنٹرول مکمل کر لیا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ مقامی حکام نے عرب اتحاد سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ عبوری کونسل کی ان کمک (فوجی سپلائی) کو نشانہ بنا کر تباہ کرے جو سیئون کے مغرب میں واقع علاقے "القطن" پہنچنے والی تھی۔ انہوں نے مزید بتایا کہ "عقبہ القطن" کے مقام پر ان ہتھیاروں اور جنگجوؤں کو منزل پر پہنچنے سے پہلے ہی مکمل طور پر تباہ کر دیا گیا۔
انہوں نے عبوری کونسل فورسز اور ان کے اہل کاروں کو مکلا کے "الریان ایئرپورٹ" کو فوری طور پر خالی کرنے کا حکم بھی دیا تاکہ شہریوں اور عوامی تنصیبات کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔
واضح رہے کہ حضرموت کے گورنر کی نمائندگی میں یمنی حکومت نے گزشتہ روز صوبے کے فوجی کیمپوں کی واپسی کے لیے ایک پر امن فوجی آپریشن شروع کرنے کا اعلان کیا تھا، اور اس بات پر زور دیا تھا کہ یہ کارروائی کسی خاص گروہ کے خلاف نہیں ہے۔ یہ قدم جنوبی عبوری کونسل کی جانب سے ان مقامات سے پیچھے ہٹنے سے انکار کے بعد اٹھایا گیا ہے جن پر اس نے گزشتہ دسمبر کے آغاز سے حضرموت اور المہرہ پر حملے کے دوران قبضہ کیا تھا۔