ہم غزہ انتظامی کمیٹی کی کامیابی کے خواہش مند ہیں: مصری انٹیلی جنس چیف

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

مصری جنرل انٹیلی جنس کے سربراہ میجر جنرل حسن رشاد نے غزہ کی پٹی کی انتظامی کمیٹی کے سربراہ علی شعث اور اس کے ارکان سے ملاقات کی اور اس دوران زور دیا کہ مصر اس کمیٹی کے کام کی کامیابی اور پٹی کے اندر اس کے فرائض کی انجام دہی میں تعاون کا ہمیشہ سے خواہش مند ہے۔ علی شعث اور کمیٹی کے ارکان نے غزہ کے حوالے سے مصر کی کوششوں کو سراہا اور صدر عبدالفتاح السیسی کے موقف، خاص طور پر فلسطینیوں کی جبری بے دخلی کی مخالفت اور مسئلہ فلسطین کے تحفظ کے حوالے سے ان کے کردار کی تعریف کی۔

انہوں نے اس بات کی بھی تصدیق کی کہ کمیٹی کی ترجیحات میں غزہ کے شہریوں کی انسانی اور معیشتی حالت کو بہتر بنانا شامل ہے۔ انہوں نے تمام گزرگاہیں کھولنے کی اہمیت پر زور دیا تاکہ فلسطینیوں کے لیے زیادہ سے زیادہ امدادی سامان اور ضروریاتِ زندگی پہنچائی جا سکیں۔ ملاقات کے دوران ان ضروری اقدامات پر بھی مشاورت کی گئی جو کمیٹی کو پٹی کے اندر اپنی مکمل ذمہ داریاں سنبھالنے کے قابل بنائیں تاکہ انسانی حالات کی بہتری اور استحکام میں مدد مل سکے۔

جنگ اور تقسیم کے بڑے اثرات

یاد رہے غزہ انتظامی کمیٹی نے جمعہ کو مصری دارالحکومت میں اپنے پہلے اجلاس کے انعقاد کے ساتھ ہی کئی سنگین مسائل اور معاملوں پر غور شروع کر دیا ہے جو فوری ترجیح کے حامل ہیں۔ ان اجلاسوں کے آغاز نے ترقیاتی امور کے ماہر علی شعث کی سربراہی میں کام کرنے والی اس کمیٹی کو جنگ اور داخلی تقسیم کے سنگین نتائج کے سامنے لاکھڑا کیا ہے۔ اس کمیٹی کا مقصد ایک عارضی عبوری مرحلے کی قیادت کرنا ہے جو جنگ کے اثرات کا مداوا کرے اور انسانی بحران کو کم کرے۔ اس کے لیے امدادی کوششوں میں ہم آہنگی، تعمیرِ نو اور زمینی حالات کی بہتری پر توجہ دی جائے گی۔ تاہم یہ کمیٹی بین الاقوامی سیاسی فریم ورک کے تحت کام کرتی ہے اور اس کے فرائض خدمات اور امداد تک محدود ہیں۔ اس کا کسی بھی قسم کے بڑے فیصلہ کن فیصلوں سے تعلق نہیں ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں