ٹرمپ کا بھارت سے تجارتی معاہدے، روسی تیل کی خریداری بند کرنے کا اعلان

امریکہ نے بھارتی درآمدات پر ڈیوٹی 25 فیصد سے کم کر کے 18 فیصد کر دی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وزیراعظم نریندر مودی سے رابطے کے بعد بھارت کے ساتھ ایک تجارتی معاہدے تک پہنچنے کا اعلان کردیا۔ انہوں نے کہا کہ نئی دہلی روسی تیل کی خریداری بند کرنے پر راضی ہو گیا ہے اور اس کے بدلے وہ وینزویلا کا تیل لے سکتا ہے۔ ٹرمپ نے مودی سے رابطے کے بعد اپنے پلیٹ فارم "ٹروتھ سوشل" پر کہا کہ مودی روسی تیل کی خریداری روکنے پر راضی ہو گئے ہیں اور انہوں نے امریکہ اور غالباً وینزویلا سے مزید تیل خریدنے کا عہد کیا ہے۔

ٹرمپ نے کہا کہ مودی نے توانائی، ٹیکنالوجی، زراعت اور دیگر شعبوں میں 500 بلین ڈالر سے زائد مالیت کی امریکی مصنوعات خریدنے کا بھی وعدہ کیا ہے۔ امریکی صدر نے مزید کہا کہ مودی کے لیے دوستی اور احترام کے طور پر امریکہ بھارتی درآمدات پر اپنے محصولات 25 فیصد سے کم کر کے 18 فیصد کر دے گا۔ بدلے میں نئی دہلی امریکی مصنوعات پر اپنے محصولات ختم کر دے گا۔ امریکہ نے گزشتہ برس اگست میں روسی تیل کی خریداری کے جواب میں بھارتی برآمدات پر 50 فیصد اضافی ڈیوٹی عائد کردی تھی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں