انڈونیشیا میں لینڈنگ کے دوران شہری ہوائی جہاز پر فائرنگ، دو افراد ہلاک

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

انڈونیشیا کی پولیس نے بدھ کے روز کہا ہے کہ نامعلوم حملہ آوروں نے ایک چھوٹے تجارتی طیارے پر فائرنگ کر دی جب وہ ملک کے مشرقی علاقے پاپوا میں اترا۔ اس واقعے میں پائلٹ اور معاون پائلٹ ہلاک ہو گئے۔

مقامی پولیس کے ترجمان Cahyo Sukarnito نے رائٹرز کو بتایا کہ سمارٹ ایئر کا طیارہ جس میں 13 مسافروں کے ساتھ ساتھ پائلٹ بھی سوار تھے، بدھ کو مقامی وقت کے مطابق صبح 11.17 بجے بوون ڈیگوئل، جنوبی پاپوا صوبے کے کوروائی ایئرپورٹ پر اترا۔

انہوں نے بتایا کہ جب فائرنگ شروع ہوئی تو پائلٹ اور مسافر طیارے سے نکل کر ایئرپورٹ کے قریب جنگلات والے علاقے کی طرف چلے گئے۔

پائلٹ اور معاون پائلٹ ہلاک ہوگئے تاہم تمام مسافر محفوظ رہے۔

جب کاہیو سے پاپوا کے باغی گروپوں کی ممکنہ شمولیت کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ یہ واضح نہیں تھا کہ سیسنا کاروان طیارے پر حملہ کس نے کیا۔

واضح رہے کہ اقوامِ متحدہ کے زیر نگرانی 1969 میں رائے شماری ہوئی جس میں پاپوا کو متنازعہ طور پر انڈونیشیا کے کنٹرول میں دے دیا گیا تھا جس کے بعد سے وسائل سے مالا مال پاپوا میں سکیورٹی فورسز اور باغیوں کے درمیان آزادی کے لیے ایک نچلی سطح کی لیکن انتہائی مہلک جنگ چھڑی ہوئی ہے۔

سمارٹ ایئر نے تبصرے کی درخواست کا جواب نہیں دیا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں