ہماری توجہ ایران کو ایٹمی ہتھیاروں کے حصول سے روکنے پر مرکوز ہے : امریکی نائب صدر
وینس کے مطابق تہران میں حکومت کا تختہ الٹنا ایرانی عوام کا اپنا معاملہ ہے
امریکی نیوز نیٹ ورک "پی بی ایس" نے نائب صدر جے ڈی وینس کے حوالے سے بتایا ہے کہ اگر ایران کے عوام حکومت کا تختہ الٹنا چاہتے ہیں تو یہ ان کا اپنا معاملہ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ "ہماری توجہ ایران کو ایٹمی ہتھیاروں کے حصول سے روکنے پر مرکوز ہے"۔
وینس نے اپنے بیان میں کہا کہ اگر ہم ایران کے ساتھ کسی معاہدے تک نہیں پہنچ پاتے تو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے پاس متبادل راستہ موجود ہے۔
اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے اس بیان کو دہرایا تھا کہ ایران جوہری معاہدہ کرنا چاہتا ہے، ساتھ ہی انہوں نے خبردار کیا کہ "یہ معاہدہ نہ کرنا حماقت ہوگی"۔
ٹرمپ نے منگل کے روز فوکس بزنس چینل پر نشر ہونے والے ایک انٹرویو میں کہا "جیسا کہ آپ جانتے ہیں، ہمارا ایک بہت بڑا بحری بیڑہ اس وقت ایران کی طرف بڑھ رہا ہے۔ ہم دیکھیں گے کہ کیا ہوتا ہے۔ میرا خیال ہے کہ وہ معاہدہ کرنا چاہتے ہیں، اور اگر انہوں نے ایسا نہ کیا تو وہ بیوقوف ہوں گے"۔
امریکی صدر نے مزید کہا "ہم نے پچھلی بار ان کی جوہری صلاحیتوں کو تباہ کر دیا تھا، اب ہم دیکھیں گے کہ کیا اس بار مزید تباہی کریں گے"۔ اس کے بعد انہوں نے دوبارہ کہا کہ ایران معاہدہ کرنا چاہتا ہے لیکن شرط یہ ہے کہ وہ ایک "اچھا معاہدہ" ہو۔
ٹرمپ نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا "کوئی جوہری ہتھیار نہیں، کوئی میزائل نہیں، ایسا کچھ بھی نہیں ہوگا، وہ تمام چیزیں جو آپ چاہتے ہیں (وہ معاہدے میں شامل ہوں گی)"۔
امریکی صدر نے گذشتہ ہفتے یہ بھی بتایا تھا کہ سلطنت عمان میں دونوں ممالک کے وفود کے درمیان بالواسطہ بات چیت کے بعد امریکہ اور ایران کے درمیان "بہت اچھے مذاکرات" ہوئے ہیں۔
-
لاریجانی کا امریکہ کو بنجمن نیتن یاھو کے "تخریبی" کردار سے باخبر رہنے کا مشورہ
اسرائیلی وزیراعظم جوہری مذاکرات کا دائرہ کار بڑھانے کے لیے ڈونلڈ ٹرمپ پر زور دینے ...
مشرق وسطی -
روسی نژاد صحافی کو ’روابط‘ پر نیتن یاہو کی امریکہ جانے والی پرواز سے اتار دیا گیا
مذکورہ صحافی اسرائیلی وزیرِ اعظم کے دفتر کی ایجنسی میں کام کر چکے ہیں
بين الاقوامى -
اسرائیلی صدر کا اظہارِ امید: امریکہ اسرائیل مذاکرات ایران کی 'بدی کی سلطنت' کمزور کر سکتے
آج امریکی صدر اور اسرائیلی وزیرِ اعظم کی ملاقات طے شدہ ہے
مشرق وسطی