افطار کی تقسیم کے دوران گاڑی کی ٹکرسے مصری فٹ بالر جاں بحق

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

مصر کے کھیلوں کے حلقوں میں اس وقت شدید رنج و غم کی لہر دوڑ گئی جب ایک المناک حادثے میں نوجوان فٹ بالر معتصم زکریا جان کی بازی ہار گئے۔ کلب عمال المنصورہ کے کپتان معتصم زکریا ایک فلاحی اور رضاکارانہ کام کے دوران حادثے کا شکار ہوئے۔

یہ افسوسناک واقعہ ہفتہ کے روز صوبہ دقہلیہ میں مغرب کی اذان سے کچھ دیر قبل پیش آیا۔ نوجوان کھلاڑی سڑک پر مسافروں اور راہگیروں میں افطاری کے پیکٹ اور کھجوریں تقسیم کر رہے تھے کہ ایک تیز رفتار گاڑی نے انہیں کچل ڈالا۔

مصر کی فٹ بال فیڈریشن کے صدر ہانی ابو ریدہ نے نوجوان کھلاڑی کی وفات پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔ دوسری جانب کلب عمال المنصورہ کے جونیئر سیکٹر کے کوچز اور حکام نے اس واقعے پر شدید صدمے کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ معتصم زکریا محض ایک عام کھلاڑی نہیں تھے بلکہ وہ سنہ 2011ء کے گروپ کے کپتان تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ معتصم زکریا بہترین اخلاق اور بے پناہ ٹیلنٹ کے مالک تھے جن کا فٹ بال کی دنیا میں مستقبل نہایت روشن نظر آتا تھا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں