سعودی عرب میں قہوے کی پیداوار سالانہ 800 ٹن سے تجاوز کر گئی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

سعودی عرب میں وزارتِ زراعت نے کہا ہے کہ ملک میں جازان، عسیر، باحہ، مکہ مکرمہ اور نجران کے علاقوں میں 13 لاکھ سے زیادہ پھل دار درخت موجود ہیں جو سالانہ 870 ٹن صاف شدہ قہوہ پیدا کر رہے ہیں۔ جازان ریجن 966 ہزار سے زائد پھل دار درختوں کے ساتھ قہوے کی پیداوار میں سرفہرست ہے جہاں سے (642 ٹن سے زیادہ خالص قہوہ حاصل ہوتا ہے۔ اس کے بعد عسیر ریجن کا نمبر آتا ہے جہاں 243 ہزار سے زائد پھل دار درختوں سے 175 ٹن سے زیادہ خالص قہوہ پیدا ہوتا ہے۔

وزارت نے بتایا کہ باحہ ریجن میں قہوے کے پھل دار درختوں کی تعداد تقریباً 72 ہزار تک پہنچ گئی ہے۔ مکہ مکرمہ ریجن میں ان درختوں کی تعداد 12 ہزار سے زیادہ ہے جو 10 ٹن سے زائد خالص کافی پیدا کرتے ہیں۔ نجران ریجن میں 9 ہزار سے زیادہ پھل دار درخت موجود ہیں جن سے 7 ٹن سے زیادہ خالص کافی حاصل کی جاتی ہے۔

وزارت نے صارفین سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ قومی قہوے کی مصنوعات کی بھرپور غذائی اہمیت کے پیش نظر انہیں ترجیح دیں۔ ساتھ ہی اس بات پر زور دیا کہ مقامی زرعی مصنوعات کا استعمال کسانوں کی مدد اور غذائی تحفظ کو یقینی بنانے میں معاون ثابت ہوتا ہے جو مملکت کے ’’ ویژن 2030 ‘‘ کے اہداف کے عین مطابق ہے۔ وزارت کا کہنا ہے کہ سعودی قہوہ ایک اہم قومی فصل اور قدیم ثقافتی ورثہ ہے جس کی کاشت جنوبی پہاڑی علاقوں کی زرخیز مٹی اور سازگار آب و ہوا کی وجہ سے بہترین معیار اور ذائقہ فراہم کرتی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں