فرانس کے صدر میکروں نے اسرائیلی پولیس کی مذمت کی ہے۔ پولیس کےخلاف یہ مذمتی بیان اس وقت سامنے آیا ہے جب اسرائیلی پولیس نے یروشلم میں ایک گرجا گھر کو جانے والے راستوں کو بلاک کیا ہے۔ یہ بلاکیج اتوار کے روز پام سنڈے کے موقع پر کی گئی ہے جب مسیحی فرقے کے لوگ بطور خاص گرجاگھر جاتے ہیں۔
فرانس کے صدر کا کہنا ہے چرچ میں جانا ہر ایک کا بنیادی حق ہے۔ انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم 'ایکس' پر اپنی پوسٹ میں لکھا ہے کہ میں اسرائیلی پولیس کے راستے بلاک کرنے کے فیصلے کی مذمت کرتا ہوں۔ فرانسیسی صدر نے مزید کہا مقدس مقامات کے تحفظ کے لیے دنیا بھر کے قوانین کی خلاف ورزی تشویش ناک ہے۔