انڈونیشیا کے مشرق میں سات اعشاریہ چار شدت کے زلزلے میں ایک شخص ہلاک

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق جمعرات کو انڈونیشیا کے مشرق میں 7اعشاریہ4 شدت کا زلزلہ آیا، جس کے بعد سونامی کا خطرہ پیدا ہوا اور ایک شخص ہلاک ہوا۔

ابتدائی طور پر زلزلے کی شدت 7اعشاریہ8 ریکارڈ کی گئی تھی اور یہ مولوکا کے سمندر میں صبح48:6 (مقامی وقت) پر آیا۔

ہواوائی میں قائم پیسفک سونامی وارننگ سینٹر نے انڈونیشیا، فلپائن اور ملائشیا کے ساحلوں کے لیے ''سونامی کے خطرناک امواج ''کی وارننگ جاری کی، جس میں زلزلے کے مرکز سے ایک ہزار کلومیٹر کے دائرے تک خطرہ تھا۔

زلزلے کے بعد نصف گھنٹے میں شمالی مِناہاسا میں 75 سینٹی میٹر اور بیٹونگ میں 20 سینٹی میٹر اونچائی کی لہریں ریکارڈ کی گئیں، جبکہ شمالی مالوکو میں 30 سینٹی میٹر کی لہریں دیکھی گئیں۔

دو گھنٹے بعد سونامی وارننگ ختم کر دی گئی اور خطرہ ٹل گیا۔ مانادو شہر میں ایک عمارت کے منہدم ہونے سے ایک شخص ہلاک ہوا۔

زلزلے کے دوران مقامی لوگوں نے بتایا کہ گھروں کے دیواروں کے ہلنے سے پہلے زلزلہ محسوس ہوا اور لوگ خوفزدہ ہو کر باہر نکل آئے۔

مانادو میں 11 بعد کے جھٹکے بھی ریکارڈ ہوئے، جن میں سب سے شدید 5اعشاریہ5 شدت کا تھا۔

سونامی وارننگ کے مطابق کچھ ساحلوں پر لہریں ایک میٹر تک پہنچ سکتی ہیں، جبکہ گوام، جاپان، ملائشیا، پالا، فلپائن اور تائیوان میں بھی چھوٹی لہریں متوقع ہیں۔

جاپانی موسمیاتی ایجنسی نے کہا کہ شمالی ہوکائیڈو سے جنوبی اوکیناوا تک سطح سمندر میں معمولی تبدیلیاں متوقع ہیں، لیکن کسی وارننگ کا اعلان نہیں کیا گیا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں