بحرین : مشرق وسطی کی جنگ رکنے کے بعد فضائی حدود کھل گئیں

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

بحرین نے ایران کے خلاف امریکی و اسرائیل جنگ میں دو ہفتے کے لیے بندش پر اتفاق کے بعد اپنی فضائی حدود کو عمومی کمرشل پروازوں کے لیے کھول دیا ہے۔ بحرین کی خبر رساں ایجنسی نے اس بحرینی اعلان کو بدھ کے روز رپورٹ کیا ہے۔

خلیج کے اس ملک نے اپنی فضاؤں کو جنگ کی وجہ سے بند کر دیا تھا۔ کہ ایرانی میزائل حملوں کی وجہ سے بحرین کی فضاؤں میں پروازوں کو خطرات لاحق ہو گئے تھے۔ مگر جنگ بندی کے محض چند گھنٹے بعد ہی پروازوں کے لیے فضاؤں کو کھولنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔

بحرین کی سول ایشی ایشن کی کوشش ہے کہ فضائی سفر کو بلا تعطل اور محفوظ تر بنانے کو یقینی بنائے۔ اس کے لیے اقدامات جاری ہیں۔ یاد رہے بحرین میں امریکہ کے پانچوں بیڑے کی موجودگی کی وجہ سے امریکہ ایران جنگ میں بحرین کو ایرانی میزائل حملوں کا مسلسل سامنا رہا، جس سے امریکی اڈے بحرین کے لیے خطرے کا ذریعہ بنے رہا ۔ تاہم اب جنگ بندی ہو گئی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں