میکسیکو کا سائیکلنگ کے ذریعے فٹ بال ورلڈ کپ میں جسم فروشی روکنے کا اقدام

کھڑی ہونے والی لڑکیوں کو روکنے کے لیے میکسیکو سٹی کی اہم شاہراہ پر سائیکل ٹریک بنایا جارہا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

میکسیکو امریکہ اور کینیڈا کے ساتھ مل کر 2026 کے ورلڈ کپ کی میزبانی کرے گا۔ اس حوالے سے اس کا مقصد جسم فروشی کے خلاف لڑ کر ملک کے امیج کو بہتر بنانا ہے۔ اس مقصد کے لیے "تلالبان" شاہراہ پر سائیکل ٹریک بنایا جا رہا ہے جو دارالحکومت میکسیکو سٹی کے وسط کو اس کے جنوبی حصے سے جوڑتا ہے۔ جنسی صنعت سے وابستہ ایک خاتون نے خبر رساں ادارے "اے ایف پی" کو بتایا کہ وہ سائیکل سواروں کی وجہ سے ٹریفک حادثات کے خطرات پر فکر مند ہے۔

مشہور "ایزٹیکا" سٹیڈیم جہاں میکسیکو اور جنوبی افریقہ کے درمیان افتتاحی میچ کھیلا جائے گا "تلالبان" شاہراہ پر واقع ہے اور میکسیکو کی حکومت اس بات کی تصدیق کرتی ہے کہ یہ ٹریک ورلڈ کپ کی میزبانی کے لیے مخصوص کاموں سے منسلک ہے۔ حکومت نے کہا کہ اس حوالے سے تمام تیاریاں آئندہ 11 جون تک مکمل کر لی جائیں گی۔

جنسی صنعت سے وابستہ مونسیراٹ فوئنٹیس نے کہا ہے کہ اس نے حکومت کی جانب سے کی جانے والی سختی کی وجہ سے کسی دوسری جگہ فرار ہونے کے بارے میں سوچا ہے۔ ایک اور خاتون نے اپنی شناخت ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ حکومت ہمیں سڑکوں پر نہیں دیکھنا چاہتی اور ہمیں اس سڑک سے نکالنے کی کوشش کر رہی ہے جہاں جلد ہی دنیا بھر سے آنے والے ہزاروں شائقین کا گزر ہوگا۔

غیر سرکاری اعداد و شمار کے مطابق میکسیکو کے دارالحکومت میں ملک بھر کی 8 لاکھ میں سے 15 ہزار خواتین جنسی صنعت سے وابستہ ہیں۔ ایک سماجی تنظیم میں کام کرنے والی الویرہ میڈرڈ کہتی ہیں کہ حکومت ایک سماجی صفائی کرنے کی کوشش کر رہی ہے جس کا مقصد میکسیکو کے امیج کو بہتر بنانا ہے۔ میکسیکو سٹی کی میئر کلارا براگاڈا نے گزشتہ ماہ سائیکل ٹریک کے افتتاح کے دوران کہا تھا کہ یہ کام آسان نہیں تھا، اسے بہت زیادہ مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا لیکن ہم اس بات کی تصدیق کرتے ہیں کہ یہ شاہراہ سب کی ملکیت ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں