روس نے اپنی ایٹمی افواج کی جنگی تیاریوں کا معیار بلند کر دیا

ماسکو کا کہنا ہے کہ ہماری افواج نے عسکری مشقوں کے فریم ورک کے تحت لانچنگ پلیٹ فارمز کو ایٹمی وار ہیڈز فراہم کر دیے ہیں

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

روسی وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے کہ 19 سے 21 مئی تک جاری رہنے والی روسی ایٹمی افواج کی مشقوں میں، جنگی فارمیشنز اور فوجی یونٹوں کو انتہائی اعلیٰ جنگی تیاری کی حالت میں ایٹمی ہتھیاروں کے استعمال کے لیے عملی اقدامات شامل کیے گئے ہیں۔

وزارت کی جانب سے بدھ کے روز جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے "ایٹمی افواج کی مشقوں کے فریم ورک کے تحت، جنگی فارمیشنز اور فوجی یونٹوں کو اعلیٰ ترین جنگی تیاری کے معیار پر ایٹمی ہتھیاروں کے استعمال کے لیے عملی اقدامات کی مشق کی گئی ہے"۔

وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ اس کی افواج نے "الیگزینڈر-ایم" کے متحرک لانچنگ سسٹم کو ایٹمی وار ہیڈز فراہم کیے اور انہیں لوڈ کیا۔ مزید یہ کہ ان افواج نے ایٹمی ہتھیاروں کی اس بڑی مشق کے حصے کے طور پر، بغیر کسی سراغ کے انہیں لانچنگ پوزیشنز تک منتقل کرنے کی مشق کی ہے۔

سرکاری میڈیا کی طرف سے جاری کردہ وزارت کے بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ مشقوں میں شریک ایٹمی افواج نے ایٹمی ہتھیاروں کے لانچ کی تیاری میں اپنی جنگی تیاریوں کے معیار کو اعلیٰ ترین سطح تک پہنچا دیا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں