روس کا نئے ہائپر سانک میزائلوں کا کامیاب تجربہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

روس نے اپنی جوہری مشقوں کے دوران نئے سپر سانک بیلیسٹک میزائلوں کا کامیاب تجربہ مکمل کر لیا ہے۔

یہ اعلان روسی وزارت دفاع نے جمعرات کے روز باقاعدہ طور پر کیا ہے۔ روسی صدر ولادی میر پیوٹن نے ایک روز قبل چین کا انتہائی اہم دورہ کیا ہے۔

روس کے صدر نے یہ چین کا دورہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دورہ چین سے محض دو دن بعد کیا ، روس ایران کا تذویراتی اتحادی خیال کیا جاتا ہے ، ایران کے خلاف امریکی و اسرائیلی جنگ، عارضی جنگ بندی اور مستقل جنگی دھمکیوں کی زد پر ہے۔

روسی وزارت دفاع کے مطابق روسی افواج نے جمعرات کے روز یارس بیلیسٹک میزائل کا تجربہ کیا، نیز زرکون ہائیپر سانک میزائلوں کا تجربہ کیا۔ یہ تجربہ روسی جوہری مشقوں کے حصے کے طور پر کیا گیا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں

  • مطالعہ موڈ چلائیں
    100% Font Size