ایران کے ساتھ اسرائیل کے تازہ تصادم کے بعد ٹرمپ کا نیتن یاہو سے فون پر رابطہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کے ساتھ پیر کے روز فون پر تبادلہ خیال کیا ہے۔ وائٹ ہاؤس سے 'اے ایف پی' نے رپورٹ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ صدر ٹرمپ کی طرف سے نیتن یاہو کو اپریل میں ہونے والی جنگ بندی کے بعد پہلی فون کال تھی۔

یہ فون کال اس ماحول میں کی گئی ہے کہ صدر ٹرمپ اور نیتن یاہو کی ایک پچھلی فون کال پر سخت جملوں کا ذکر زبان زد عام رہا۔ یہاں تک کہا گیا کہ ٹرمپ نے نیتن یاہو کو انتہائی سخت سست بھی کہا۔

لیکن اب جبکہ ایران نے جنگ بندی کو دو ماہ مکمل ہونے کے بعد اسرائیل میں میزائل داغ کر ایک بار پھر اسرائیلوں کو بنکروں میں چھپنے پر مجبور کیا ہے تو صدر ٹرمپ نے نیتن یاہو کو فون کیا ہے۔ ایران کے ان میزائل حملوں کے بعد خدشہ بڑھ گیا ہے کہ ایک بار پھر مکمل جنگ چھڑ سکتی ہے۔

پیر کے روز سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی رپورٹس کے مطابق صدر ٹرمپ نے کہا اسرائیل اور ایران یہ حملے فوری طور پر روک دیں۔ وائٹ ہاؤس کے ایک ذمہ دار نے ٹرمپ اور نیتن یاہو کے درمیان اس فونک رابطے کی تصدیق کی ہے۔ مگر تفصیلات ظاہر نہیں کی ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں