امریکہ میں بڑی ڈکیتی: انگلینڈ کے فٹبال اسٹارز کے جوتے اور ساز و سامان لوٹ لیا گیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

انگلینڈ کی فٹ بال ٹیم کے اسٹارز کے جوتے اور ساز و سامان حیران کن طور پر اس ٹرک سے لوٹ لیا گیا جو 2026 ورلڈ کپ میں ٹیم کے پہلے میچ سے قبل کینساس سٹی، امریکہ میں ٹیم کے تربیتی مرکز کی طرف جا رہا تھا۔

برطانوی اخبار "ڈیلی میل" نے ہفتے کے روز وضاحت کی کہ فلوریڈا سے کینساس سٹی منتقلی کے دوران "Three Lions" (انگلینڈ کی ٹیم) کا تربیتی سامان اور فٹ بال بھی لوٹ لیے گئے، جسے ایک "بڑی چوری" قرار دیا گیا ہے۔

انگلینڈ نے ورلڈ کپ سے قبل فلوریڈا میں ایک تربیتی کیمپ لگایا تھا... جہاں اس نے نیوزی لینڈ، کوسٹاریکا اور مقامی ٹیم میامی یونائیٹڈ کے خلاف 3 میچ جیتے تھے۔

ٹیم کے کینساس سٹی میں سرکاری رہائش گاہ پر پہنچنے سے پہلے، وفد نے سامان فلوریڈا سے پہلے ہی بھیج دیا تھا لیکن "ڈیلی میل" کے مطابق... ٹرک لوٹنے کی واردات میں سامان چوری ہو گیا اور ٹیم کے ارکان کھلاڑیوں کے لیے نئے جوتے فراہم کرنے کے لیے بھاگ دوڑ کر رہے ہیں۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا چوری شدہ سامان میں کوچ تھامس ٹوکیل کے تربیتی آلات اور مساج کی میزیں بھی شامل تھیں۔

رپورٹ میں نشان دہی کی گئی کہ ٹرک میں صرف ایک فٹ بال بچی ہے۔ کہا جا رہا ہے کہ انگلینڈ کی ٹیم کا عملہ ابھی تک یہ جاننے کی کوشش کر رہا ہے کہ کیا کیا چوری ہوا ہے اور یہ کیسے ہوا، جبکہ پولیس نے مداخلت کی ہے۔

"ڈیلی میل" نے یہ بھی انکشاف کیا ہے کہ شبہ ہے کہ سامان لے جانے والے ٹرک کے ڈرائیور اس میں ملوث ہو سکتے ہیں۔

انگلینڈ اپنی ورلڈ کپ مہم کا آغاز بدھ کے روز کروشیا کے خلاف میچ سے کرے گا اور اس واقعے کا تیاریوں پر گہرا اثر پڑے گا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں