حکام: چھوٹا طیارہ بیجنگ کی بلند عمارت سے ٹکرا کر تباہ، پائلٹ ہلاک اور 13 زخمی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

چینی حکام نے ہفتے کے روز کہا ہے کہ ایک چھوٹا طیارہ جو ایک دن پہلے بیجنگ میں ایک عمارت سے ٹکرا کر تباہ ہو گیا تھا، اس کا پائلٹ ہلاک اور 13 دیگر افراد زخمی ہو گئے۔

ایک بارونق کاروباری علاقے چاؤیانگ ضلع کے حکام نے بتایا کہ جمعہ کو ایک دو نشستوں والا ہلکا سپورٹس طیارہ شام 5:55 پر ایک بلند عمارت سے ٹکرا گیا جو ہلاکتوں کا باعث بنا۔

وی چیٹ پر مختصر بیان میں عمارت یا پائلٹ کی شناخت نہیں کی گئی۔ فلائٹ ٹریکنگ سروس فراہم کرنے والے عالمی ادارے فلائٹ ریڈار 24 نے جمعہ کو کہا کہ طیارہ CITIC ٹاور سے ٹکرایا جسے چائنا زون بھی کہا جاتا ہے اور یہ ایک بڑی رنگ روڈ کے مشرق میں فلک بوس عمارات کے جھرمٹ میں واقع 1,700 فٹ (528 میٹر) سے زیادہ بلند عمارت ہے۔

ایک قدیم چینی شراب کے برتن کی شکل سے مشابہت رکھنے والا اور 108 منزلہ CITIC ٹاور بیجنگ کی معروف ترین فلک بوس عمارات میں سے ایک اور شہر کی بلند ترین عمارت ہے۔

فوری طور پر یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ فضائی حدود کے سخت کنٹرول والے شہر میں اس حادثے کی وجہ کیا تھی جہاں حالیہ عرصے میں ڈرون پر پابندی لگا دی گئی۔ حکام نے بتایا ہے کہ تحقیقات جاری ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں