العربیہ اور الحدث کے ذرائع نے ہفتے کے روز بتایا ہے کہ جولائی میں قطر کے دارالحکومت دوحہ میں امریکہ اور ایران کے درمیان مذاکرات کا ایک دور متوقع ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ دوحہ میں امریکہ اور ایران کی بات چیت میں منجمد اثاثوں کے معاملے پر تبادلہ خیال ہو گا۔ ساتھ یہ بھی اشارہ دیا گیا ہے کہ پاکستان بعد میں جوہری معاملے پر امریکہ اور ایران کے درمیان مذاکرات کی میزبانی کرے گا۔ العربیہ اور الحدث کے ذرائع نے مزید کہا کہ پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف 2 جولائی کو ایران کا دورہ کریں گے۔
گذشتہ چند گھنٹوں کے دوران ایران اور امریکہ کے بیچ کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے، جو سوئٹزرلینڈ میں دونوں فریقوں کے درمیان مفاہمت کی یاد داشت پر دستخط کے بعد پہلا واقعہ ہے۔ واشنگٹن نے تہران پر آبنائے ہرمز میں اپنے ایک تجارتی جہاز پر حملے کا الزام لگایا، جس کے جواب میں امریکہ نے متعدد اہداف پر حملے کیے۔ ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق اس کے بعد ایران نے بھی جوابی کارروائی کرتے ہوئے امریکی مقامات کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔
ایران نے ہفتے کے روز کہا کہ امریکہ کی جانب سے جمعہ کے روز اس کی سرزمین پر کیے گئے حملے مشرق وسطیٰ میں جنگ کے خاتمے کے لیے دونوں ممالک کے درمیان طے پانے والی مفاہمت کی یاد داشت کی "کھلی خلاف ورزی" ہیں۔ ایرانی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا کہ یہ حملے اقوام متحدہ کے چارٹر کے آرٹیکل دو کے پیراگراف چار اور جون کے وسط میں امریکہ کے ساتھ طے پانے والی مفاہمت کی یاد داشت کے پہلے پیراگراف کی کھلی خلاف ورزی ہیں۔
یہ فائرنگ کا تبادلہ 17 جون کو واشنگٹن اور تہران کے درمیان مفاہمت کی یاد داشت پر دستخط کے بعد اپنی نوعیت کا پہلا واقعہ ہے۔ اس واقعے نے آبنائے ہرمز کی اہم آبی گزرگاہ کو کھلا رکھنے کی کوششوں پر سوالیہ نشان کھڑے کر دیے ہیں،،، جبکہ واشنگٹن اور تہران اس جنگ کے حتمی حل کے لیے مذاکرات کر رہے ہیں جو 28 فروری کو امریکہ اور اسرائیل کے ایران پر حملوں سے شروع ہوئی تھی۔
اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بحری جہاز پر ایرانی ڈرون حملے کی مذمت کرتے ہوئے اسے دونوں ممالک کے درمیان مفاہمت کی "بھونڈی خلاف ورزی" قرار دیا تھا۔ اسی طرح امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے پلیٹ فارم "ایکس" پر ایک پوسٹ کے ذریعے براہ راست متنبہ کیا کہ اگر ایران نے مزید حملے کیے تو "تشدد کا جواب تشدد سے دیا جائے گا"۔
-
ایرانی حملوں کے ردعمل میں ایران کے اہداف کو نشانہ بنایا گیا: امریکی سینٹ کام
امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹکام) نے جمعہ کو تصدیق کی ہے کہ اس نے ایران کے اندر فضائی ...
مشرق وسطی -
امریکہ اور ایران کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط کے بعد پہلی کشیدگی کی تفصیلات
ٹرمپ نے کشیدگی پر رد عمل میں کہا کہ "یہ بے ہودہ خلاف ورزی ہے"... وینس نے خبردار ...
مشرق وسطی -
بحرین کی اپنی سرزمین پر ایرانی ڈرون حملوں کی مذمت
بحرین نے ہفتے کے روز اپنی سرزمین پر ایرانی ڈرون حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ...
مشرق وسطی