اسرائیل اور لبنان کے درمیان معاہدے کا خیرمقدم کرتے ہیں: فرانس

یہ معاہدہ لبنانی ریاست کے ہاتھوں میں اسلحہ کے انحصار اور اسرائیل کے انخلا کا باعث بننا چاہیے: وزارت خارجہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

فرانس نے اس فریم ورک معاہدے کا خیرمقدم کیا ہے جس پر جمعہ کو واشنگٹن میں امریکی ثالثی کے ذریعے لبنان اور اسرائیل کی حکومتوں کے درمیان دستخط کیے گئے تھے۔ فرانسیسی وزارتِ خارجہ نے کہا ہے کہ اس معاہدے کو ملک کی سرحدوں کے اندر مکمل لبنانی خودمختاری کی بحالی، اسلحہ پر لبنانی ریاست کی مکمل اجارہ داری کے قیام اور لبنانی سرزمین سے اسرائیلی فوج کے انخلا کی راہ ہموار کرنی چاہیے۔ وزارت خارجہ نے مزید کہ کہ معاہدے کے تحت جنگ سے متاثرہ علاقوں تک انسانی امداد کی رسائی اور بے گھر ہونے والے باشندوں کی واپسی کی اجازت دینی چاہیے۔

فرانس ، جو اسرائیل کی سلامتی اور لبنان کی سلامتی کا پابند ہے، نے کہا کہ وہ جنوبی لبنان میں امن برقرار رکھنے کے لیے پرعزم ہے۔ فرانس نے اس فریم ورک معاہدے کے نفاذ اور ان تمام اہداف کے حصول میں تعاون کرنے کے لیے اپنی آمادگی کی تصدیق بھی کی۔ لبنان نے کل واشنگٹن میں مذاکرات کے پانچویں دور کے بعد امریکہ کی سرپرستی میں اسرائیل کے ساتھ ایک فریم ورک معاہدے پر دستخط کیے۔ دستخطوں کی تقریب کے دوران امریکی وزیرِ خارجہ مارکو روبیو نے کہا کہ یہ معاہدہ ایک پائیدار اور محفوظ امن کے فریم ورک کی راہ ہموار کرتا ہے۔ واشنگٹن میں لبنان کی خاتون سفیر نے کہا کہ فریم ورک معاہدہ لبنانی اراضی کی بحالی کی راہ پر ایک قدم ہے۔

اسرائیلی وزیرِ اعظم نیتن یاہو نے اس معاہدے کو ایران کے لیے ایک بڑا دھچکا قرار دیا اور واشنگٹن میں اسرائیل کے سفیر نے بیان دیا کہ اس معاہدے کے ذریعے ایران اور حزب اللہ مساوات سے باہر ہو رہے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں