صحت : معدے کے جرثومے کے علاج میں مدد گار آٹھ غذائیں ... لہسن سر فہرست
معدے کا جرثومہ ایک عام بیماری ہے جو بہت سے لوگوں کو متاثر کرتی ہے جب کہ ان کا اس طرف دھیان نہیں ہوتا ہے۔ اس کی علامات نظامِ ہاضمہ سے متعلق دیگر کئی امراض سے ملتی جلتی ہوتی ہیں۔ اس لیے ڈاکٹر اسے "خفیہ جرثومہ" قرار دیتے ہیں۔
معدے کا جرثومہ اس وقت جنم لیتا ہے جب Helicobacter بکٹیریا سے انفیکشن ہو جاتا ہے۔ کھانے یا پینے کی آلودگی یا اچھی طرح سے نہ پکے ہوئے کھانے کے ذریعے معدے میں داخل ہوتا ہے۔ عام طور پر معدے کے جرثومے کی علامات کی شدت ہر شخص میں مختلف ہو سکتی ہے۔ البتہ یہ پیٹ میں درد (خاص طور پر کھانے کے بعد)، مستقل طور پر پھولا ہوا پیٹ، متلی اور بھوک میں کمی پیدا کرتا ہے۔
صحت سے متعلق ویب سائٹ Healthline کے مطابق معدے کے جرثومے سے لڑنے کے لیے آٹھ غذائیں نہایت فعال ہیں۔ علاج کے ساتھ ان غذاؤں کا استعمال جرثومے کے خاتمے میں مدد گار ہو سکتا ہے :
1 لہسن
2 سبز چائے
3 شہد
4 زیتون کا تیل
5 شاخ گوبھی (بروکلی)
6 ہلدی
7 دہی
8 توت سیاہ
معدے کے جرثومے سے متاثر ہونے کی علامات
ڈاکٹرز کے مطابق معدے کے جرثومے کی علامات ہر شخص میں مختلف ہو سکتی ہیں، اور بعض افراد میں کوئی علامات ظاہر نہیں ہوتیں۔ دوسری طرف، دیگر حالتوں میں معدے کا جرثومہ مختلف پریشان کن علامات کا سبب بن سکتا ہے۔ ان میں درج ذیل شامل ہیں :
· پیٹ میں مختلف نوعیت کا درد یا جلن، خاص طور پر اوپر کے حصے میں
· متلی اور قے
· بھوک میں کمی، جو وزن میں کمی کا باعث بن سکتی ہے
· بار بار پیٹ پھولنا
· تھوڑی مقدار میں کھانا کھانے کے بعد بھی پیٹ بھرنے کا احساس
· اسہال
· منہ سے بدبو آنا