ایئر لائنز "لوفتھانزا" کی ایندھن کی کمی کی وجہ سے 40 طیارے گراؤنڈ کرنے کی رپورٹس کی تردید

ایئر لائنز ایران کے خلاف جنگ کے اثرات اور توانائی کی سپلائی میں خلل کی نگرانی جاری رکھے ہوئے ہیں

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

لوفتھانزا ایئر لائن نے سپیگل میگزین کی اس رپورٹ کی تردید کر دی ہے جس میں کہا گیا تھا کہ کمپنی ایوی ایشن فیول کی کمی کی وجہ سے اپنے بیڑے کے 40 طیاروں تک کو گراؤنڈ کرنے کی تیاری کر رہی ہے۔ میگزین نے بعد میں اپنی رپورٹ واپس لے لی اور کہا کہ اسے معلوم ہوا ہے کہ یہ رپورٹ پرانی معلومات پر مبنی تھی۔ لوفتھانزا کے ترجمان نے ’’ رائٹرز ‘‘ کو بتایا کہ کمپنی اس رپورٹ کی مکمل تردید کرتی ہے ۔ یہ بظاہر کسی اندرونی تقریب کی پرانی ریکارڈنگ پر مبنی تھی۔ واضح رہے سپیگل میگزین نے ایک تصحیحی بیان جاری کیا جس میں اس نے رپورٹ واپس لینے کا اعلان کیا ہے۔

میگزین نے مارچ میں شائع کیا تھا کہ جرمنی کی صفِ اول کی ایئر لائن مشرق وسطیٰ میں بڑھتے ہوئے تنازع کی وجہ سے 40 طیاروں کو گراؤنڈ کرنے پر غور کر رہی ہے۔ دنیا بھر کی ایئر لائنز ایران کے خلاف جنگ کے اثرات اور آبنائے ہرمز کے ذریعے توانائی کی سپلائی میں خلل کی نگرانی جاری رکھے ہوئے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں