ہیلی کاپٹر حادثے میں جاں بحق افراد کی نماز جنازہ میں وزیر توانائی اور امیر الشرقیہ کی شرکت
سعودی عرب کے علاقے المنطقہ الشرقیہ کے امیر شہزادہ سعود بن نایف اور سعودی وزیر توانائی شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان نے پیر کے روز نماز عصر کے بعد سعودی آرامکو کے ہیلی کاپٹر گرنے کے حادثے کے متاثرین کی نماز جنازہ میں شرکت کی۔
یہ نماز سعودی عرب کے شہر دمام میں جامع الفرقان میں ادا کی گئی۔
سعودی وزارت توانائی کے ذمہ دار ذرائع نے بیان کیا تھا کہ اتوار 28 جون 2026ء کو صبح 6:00 بجے سعودی کمپنی ’’ آرامکو ‘‘ کا ایک ہیلی کاپٹر راس تنورہ میں گر کر تباہ ہوگیا ہے۔
سعودی وزارت توانائی کے بیان میں کہا گیا ہے کہ اس حادثے کے نتیجے میں تمام 14 مسافروں کی موت واقع ہوگئی اور مرنے والے سب سعودی شہری تھے۔