مصر: 'ویوز کی خاطر' تعدد ازواج کی تشہیر کرنے والی خاتون گرفتار

تنازع کھڑا کرنے کے مقصد سے جان بوجھ کر چونکا دینے والا مواد تیار کیا تھا: لڑکی کا اعتراف

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

مصری سکیورٹی اداروں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر متحرک ایک خاتون کنٹینٹ کریٹر کو ایسی اشتعال انگیز ویڈیوز نشر کرنے کے بعد گرفتار کر لیا ہے جو سماجی اور مذہبی مسلمات کو نقصان پہنچاتی ہیں۔

واقعے کی تفصیلات اس وقت شروع ہوئیں جب سپیشلائزڈ پولیس سیکٹر کے جنرل ڈائریکٹوریٹ فار پروٹیکشن آف پبلک موریلٹی نے اپنے الیکٹرانک پیجز پر ایک لڑکی کی مشکوک سرگرمی کا سراغ لگایا اور جانچ پڑتال اور نگرانی سے معلوم ہوا کہ وہ ایسی ویڈیوز نشر کر رہی ہے جن میں کھلم کھلا اور واضح طور پر اس چیز کی تشہیر شامل ہے جسے اس نے "تعدد ازواج (ایک سے زیادہ شوہر اور بیویاں رکھنے) کے فوائد کا نام دیا۔

اس کے علاوہ ان ویڈیوز میں بغیر نسب کی پیدائش کے لیے اشتعال انگیز اور فتنہ انگیز مطالبات شامل تھے۔ یہ ایسے افکار ہیں جو عوامی آداب، آسمانی شریعتوں اور ان اخلاقی اقدار کے بالکل منافی ہیں جن پر مصری خاندانی معاشرہ قائم ہے۔

قانونی کارروائی مکمل کرنے اور پبلک پراسیکیوشن سے پیشگی اجازت حاصل کرنے کے بعد ایک سکیورٹی مشن نے قاہرہ میں المطريه پولیس سٹیشن کے دائرہ اختیار میں ملزمہ کی رہائش گاہ پر چھاپہ مارا اور اس خاتون کنٹینٹ کریٹر کو گرفتار کرلیا۔

ملزمہ کے قبضے سے ایک موبائل فون برآمد ہوا اور اس کے تکنیکی معائنے سے معلوم ہوا کہ اس میں وہ شواہد موجود ہیں جو اس کی سرگرمی کی تصدیق کرتے ہیں۔ اس میں ریکارڈ شدہ ویڈیوز اور وہ انتظامی اکاؤنٹس جن کے ذریعے وہ اپنے افکار نشر کرتی تھی موجود تھے۔

تفتیشی حکام کے سامنے ملزمہ نے واقعے کا اعتراف کر لیا اور اپنے عزائم کے حوالے سے ایک دھماکہ خیز انکشاف کیا۔ خاتون نے تصدیق کی کہ اس نے جان بوجھ کر اس چونکا دینے والے اور غیر معمولی مواد کو تنازع کھڑا کرنے، اور "ٹرینڈ" پر آنے کے لیے ویوز کی شرح بڑھانے کے مقصد سے تیار کیا تھا۔ اس کا مقصد ان ویوز کے ذریعے سے بھاری اور تیز رفتار مالی منافع حاصل کرنا تھا۔ اس کے خلاف تمام ضروری قانونی اقدامات کیے گئے اور تحقیقات شروع کرنے کے لیے اسے پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں